خبرنامہ

بہار انتخابات: این ڈی اے کی برتری اور یوگندر یادو کا تجزیہ

بہار اسمبلی انتخابات کے تازہ رجحانات کے مطابق این ڈی اے اتحاد نے دو سو سے زائد نشستوں پر بڑھت حاصل کر لی ہے، جبکہ مخالف مہاگٹھ بندھن محض پینتیس کے قریب حلقوں میں آگے دکھائی دے رہا ہے۔ ان اشاروں سے یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ ریاست میں ایک بار پھر این ڈی اے ہی مضبوط اکثریت کے ساتھ حکومت بنارہی ہے۔انتخابی تجزیہ کار یوگندر یادو نے ان نتائج پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ صورتِ حال سے مایوس ضرور ہیں مگر حیران ہرگز نہیں۔ ان کے مطابق ‘‘نتائج کا فرق کچھ چونکانے والا ضرور ہے، لیکن بہار میں تبدیلی کی جو امید تھی وہ پوری ہوتی دکھائی نہیں دیتی، اس لیے دل گرفتہ ہوں۔’’
یوگندر یادو کا کہنا تھا کہ ابتدا سے ہی الیکشن کا ماحول این ڈی اے کے حق میں تھا۔ ایک طرف این ڈی اے کا اتحاد زیادہ بڑا اور منظم ہے، دوسری طرف انہیں سماجی بنیادوں پر بھی واضح برتری حاصل رہی۔ یادو کے بقول مہاگٹھ بندھن کا ووٹ بینک تقریباً چالیس فیصد کے آس پاس ہے جبکہ این ڈی اے پچاس فیصد یا اس سے بھی زیادہ سماجی حلقوں تک رسائی رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ برسوں میں وزیرِاعلیٰ نتیش کمار نے خواتین ووٹرز میں جو مضبوط بنیاد قائم کی، وہ بھی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’جو دس ہزار روپے دیے گئے، اس نے تو صورتحال کو اور بھی واضح کر دیا۔‘‘ یادو کے مطابق سرکاری مشینری، پیسہ، میڈیا اور دیگر ادارے بھی اس عمل کو متاثر کرتے نظر آئے، اسی لیے انہیں جیت کی توقع تو تھی مگر اتنی بڑی برتری کا اندازہ نہیں تھا۔
نتیش کمار کی قیادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اب بھی بہار کی سیاست کا مرکزی چہرہ ہیں اور بی جے پی کے لیے ان کے بغیر آگے بڑھنا آسان نہیں۔ اگرچہ بی جے پی مستقبل میں نئی قیادت لانے کی خواہش رکھتی ہے لیکن فی الحال اسے نتیش کمار کے ساتھ ہی چلنا ہوگا۔خواتین کو دیے جانے والے مالی فائدے پر یوگندر یادو نے اسے کھلی رشوت قرار دیا اور کہا کہ یہ کوئی مستقل فلاحی اسکیم نہیں تھی بلکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کے دوران براہِ راست رقم کی تقسیم تھی، جس سے انتخابی مساوات بری طرح متاثر ہوئی۔ ان کے مطابق اگر یہی اقدام کسی اپوزیشن ریاست نے کیا ہوتا تو الیکشن کمیشن فوراً حرکت میں آجاتا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر