خبرنامہ

گوپال گنج میں سڑک حادثے کے بعد ہنگامہ، پولیس کی گاڑی نذرِ آتش

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں اتوار کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب پولیس کی ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ یادوپور چوک کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سدر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی۔تاہم کچھ دیر بعد علاقے میں یہ افواہ پھیل گئی کہ تینوں نوجوانوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ اس خبر کے بعد مقامی لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مشتعل ہجوم نے سڑکوں پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ غصے میں آئے افراد نے پولیس کی سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی۔ صورتِ حال بگڑنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے تاکہ بھیڑ کو منتشر کیا جا سکے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اُدھیش دیکشت کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پولیس افسر کی گاڑی پولیس لائن کی پارکنگ کی طرف جا رہی تھی۔ اچانک مخالف سمت سے ایک تیز رفتار اسکورپیو گاڑی آئی، جسے بچانے کی کوشش میں پولیس گاڑی بے قابو ہو کر سامنے جا رہی اپاچی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نندو کمار چوہان، علی اور راج حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے گورکھپور منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہجوم کے مشتعل ہونے کی وجہ محض غلط فہمی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔ ایس پی نے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل جانچ جاری ہے اور واقعے کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے ایف ایس ایل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کا اصل سبب پولیس گاڑی کی رفتار تھی یا مخالف سمت سے آنے والی اسکورپیو۔ پولیس نے موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر