خبرنامہ

راہل گاندھی کا الزام:بی جے پی نے ووٹ چوری کر کے اقتدار حاصل کیا

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ “ووٹ چوری” کے معاملے کو مسلسل اٹھاتے رہیں گے۔ ان کے مطابق، ان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ بی جے پی نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، “ہمارے پاس کئی ٹھوس شواہد ہیں اور ہم یہ بات نوجوانوں، خصوصاً جین زی (Gen Z) نسل کے سامنے لائیں گے کہ نریندر مودی نے ‘چناؤ چوری’ کر کے وزیر اعظم بننے کا موقع حاصل کیا، اور بی جے پی منظم طریقے سے انتخابات میں ہیرا پھیری کرتی ہے۔”انہوں نے ہرِیانہ کے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہاں ووٹنگ کے دوران بڑے پیمانے پر جعل سازی ہوئی۔ ان کے مطابق، “یہ انتخاب اصل میں ہوا ہی نہیں، وہاں تو تھوک کے حساب سے چوری ہوئی۔ میں نے جعلی ووٹ اور جعلی فوٹو کے ثبوت دیے ہیں، مگر الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ بی جے پی اس معاملے پر خاموش ہے، بلکہ غیر مستقیم طور پر اس کا دفاع کر رہی ہے۔”
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ میڈیا ایسے چھوٹے واقعات پر تو بحث کرتا ہے، جیسے کسی غیر ملکی شہری کے نام پر ووٹ ڈال دیا گیا، مگر اصل سوال یہ ہے کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا؟ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، “اگر کسی برازیل کی شہری کے نام پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے، تو پھر یہ نظام صاف و شفاف کیسے کہلائے گا؟”کانگریس رہنما نے سخت لہجے میں کہا، “اصل بات یہ ہے کہ نریندر مودی، امیت شاہ اور الیکشن کمیشن تینوں مل کر آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔ آئین کہتا ہے: ‘ایک شخص، ایک ووٹ’، لیکن ہریانہ میں یہ اصول ٹوٹ گیا۔ وہاں ‘ایک شخص، کئی ووٹ’ کا معاملہ سامنے آیا۔”انہوں نے خبردار کیا کہ “بی جے پی اب یہی طریقہ کار بہار میں بھی اپنانے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور گجرات میں بھی یہی دھاندلی ہوئی تھی۔”
واضح رہے کہ بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک دن قبل راہل گاندھی نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے یہ الزامات پیش کیے تھے کہ ہریانہ کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر فریب کاری ہوئی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کے ان دعووں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی حلقے میں جعلی ووٹروں کا شبہ تھا تو انہیں ضابطے کے مطابق شکایت درج کروانی چاہیے تھی۔وفاقی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ راہل گاندھی اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ اسی طرح، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی نے بھی ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ریاست میں انتخابات شفاف طریقے سے منعقد ہوئے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر