خبرنامہ

دہلی آشرم میں بابا چیتنیانند کا گندا کھیل بے نقاب

نئی دہلی:دہلی کے ایک آشرم میں مذہب اور آدھیا تَم کے نام پر چلنے والا بابا چیتنیانند سرسوتی عرف پارتھ سارتھی کا کھیل اب سب کے سامنے آ گیا ہے۔ آشرم کے اندر کیا کچھ ہوتا رہا، اس پر ایک ایک کر کے پردہ اٹھ رہا ہے اور ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ فی الحال بابا عدالتی حراست میں ہیں لیکن اس دوران بھی وہ اپنے لیے خصوصی سہولتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں فیصلہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ آج سنائے گا۔جمعے کو عدالت نے بابا کو 14 دن یعنی 17 اکتوبر تک عدالتی حراست میں بھیجا تھا۔ اس دوران انہوں نے عدالت میں درخواست دی کہ انہیں حراست میں کپڑے، دوائیں، کتابیں اوردیگرضروریات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے پولیس سے اس پر جواب طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے پولیس سے بابا کے میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے رپورٹ بھی مانگی۔ پولیس کے مطابق بابا کا جمعے کو دو بار میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ بابا کے وکیل نے سیزر میمو اور کیس ڈائری پر جج کے دستخط کی بھی مانگ کی ہے، جس پر بھی آج سماعت ہونی ہے۔
ادھر بابا کے کالے کرتوتوں کا پردہ فاش ہونا جاری ہے۔ ایک سابق طالب علم اور متاثرہ لڑکی کی قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ بابا جن لڑکیوں کو خاص اہمیت دیتا تھا، ان کے لیے الگ کمرے رکھے جاتے تھے جب کہ دیگر طالبات عام کمروں میں رہتی تھیں۔ ان لڑکیوں کے ذاتی موبائل ضبط کر لیے جاتے اور نئے فون دیے جاتے جن کا کنٹرول براہِ راست بابا کے پاس ہوتا تھا۔رپورٹوں کے مطابق بابا کے دبئی سے قریبی تعلقات تھے۔ وہاں سے اکثر افراد آشرم میں آتے اور طالبات کو دبئی میں انٹرن شپ یا ملازمت کے خواب دکھائے جاتے۔ بابا لڑکیوں کو جھانسہ دینے کے لیے انہیں ادارے میں خاص اختیارات بھی دیتا تھا۔
اس کیس میں بابا کی تین قریبی خاتون ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں شری شاردہ انسٹیٹیوٹ کی ایسوسی ایٹ ڈین شویتا شرما، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بھاونا کپل اور سینیئر فیکلٹی کجل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ان خواتین نے قبول کیا ہے کہ وہ بابا کے کہنے پر طالبات پر دباؤ ڈالتی تھیں۔ ان پر متاثرین کو دھمکانے اور شواہد مٹانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ 24 ستمبر سے فرار بابا چیتنیانند کو پولیس نے آگرہ سے گرفتار کیا تھا۔ 62 سالہ بابا پر الزام ہے کہ انہوں نے 17 طالبات کا جنسی استحصال کیا، جن میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی تھیں۔ اس مقدمے نے دہلی سمیت پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا ہے اور عدالت میں ہر سماعت کے ساتھ نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر