خبرنامہ

بابا چیتنیانند کے خلاف یونسیکس الزامات اور پولیس تلاش

نئی دہلی: یونسیکس اور جنسی ہراسانی کے الزامات میں گرفتار بابا چیتنیا نند سرسوتی کی گرفتاری کے لیے دہلی پولیس نے لُک آؤٹ سرکلر جاری کیا ہے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہو سکے۔ پولیس کی ٹیمیں دہلی، ہر یانہ، اتر پردیش، راجستھان، اترکھنڈ اور بہار میں اس کی تلاش میں مصروف ہیں، لیکن اب تک وہ گرفتار نہیں ہو سکا۔دہلی کی عدالت نے بابا چیتنیا نند کے خلاف درج شدہ دھوکہ دہی، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کے مقدمات میں اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اب تک سامنے آنے والے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ چیتنیانند نے اپنے آشرم میں لڑکیوں کے ساتھ کئی غیر اخلاقی حرکات کی ہیں اور متاثرہ طلبہ اپنی داستانیں بیان کر رہی ہیں۔
2016 میں درج ایف آئی آر کے مطابق، جب ایک طالبہ نے ادارے میں شمولیت اختیار کی، تو چیتنیانند نے اسے غیر مناسب پیغامات بھیجنے اور دفتر بلانے کے علاوہ جسمانی طور پر چھونے کی کوشش کی۔ متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ “اس نے مجھے ‘بیبی’ اور ‘سوئٹ گرل’ کہہ کر بلا رہا تھا اور شام کے وقت دفتر میں بلا کر پریشان کرتا تھا۔” مزید برآں، وہ طالبہ کو دباؤ میں لا کر اپنے ساتھ دبئی لے جانے اور پڑھائی کے تمام اخراجات اٹھانے کا جھانسہ دیتا رہا۔اکتوبر 2024 میں داخل ہونے والی ایک اور طالبہ نے الزام لگایا کہ چیتنیانند نے اسے اور دیگر طالبات کو ہراساں کیا، غیر اخلاقی پیغامات بھیجے اور ان سے جواب دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ اس نے کہا کہ “جو طالبات اس کے پیغامات کا جواب نہیں دیتیں، ان کی حاضری میں تبدیلی کی جاتی یا امتحان میں نمبر کم کیے جاتے۔”
مارچ 2025 میں، چیتنیاند نے کچھ طالبات کو اپنی BMW کار میں لے کر رات گئے بھی ہراساں کیا اور انہیں اپنے کمرے میں جانے پر مجبور کیا۔ متاثرہ طالبات نے بتایا کہ “ہم پر والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی روک دی گئی اور ہمیں ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر تکلیف پہنچائی گئی۔”2016 کی ایف آئی آر میں چیتنیا نند کے خلاف کئی سنگین الزامات شامل ہیں، جن میں بارتھ روم میں سی سی ٹی وی، دھمکی آمیز پیغامات، اور طالبات کو دیر رات اپنے کوارٹر میں آنے پر مجبور کرنا شامل ہیں۔ دہلی کے شردھا بھارتی مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی طالبات نے بھی اپنی شکایات میں ان تمام غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تفصیل دی ہے۔چیتنیا نند کو پہلے ڈاکٹر پارٹھسار تھی کے نام سے جانا جاتا تھا، اور اب اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تہہ در تہہ تحقیقات جاری ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر