خبرنامہ

امریکہ اور بھارت توانائی تعاون بڑھانے کے خواہاں، کریس رائٹ

امریکہ کے توانائی کے وزیر کریس رائٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے۔نیویارک کے فارن پریس سینٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب انہوں نے وزارت کی ذمے داری سنبھالی تو ان کے اولین کاموں میں سے ایک بھارت کے ساتھ توانائی تعلقات پر توجہ دینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، امریکہ کا ایک قریبی اور اہم ساتھی ہے، تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت رکھتا ہے اور وہاں کا معاشرہ انتہائی متحرک ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی عوام کے لیے خوشحالی اور مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسی کے ساتھ توانائی کی مانگ بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
کریس رائٹ نے بھارت کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھارت کے بڑے مداح ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ کو بھارت کے ساتھ مزید توانائی کی تجارت اور لین دین کی توقع ہے اور واشنگٹن چاہتا ہے کہ یہ تعلقات مزید آگے بڑھیں۔پریس کانفرنس کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ روسی تیل کی خریداری پر امریکہ کی جانب سے بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیکس کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان توانائی شراکت کو کس طرح دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پر وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت ایک مشکل صورت حال میں پھنس گیا ہے۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بڑی ترجیح دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔
کریس رائٹ نے روس اور یوکرین کی جنگ کو “انتہائی سفاک” قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا یہ چاہتی ہے کہ یہ جنگ جلد از جلد ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت روس پر پابندی کے باوجود اس کا تیل چین، بھارت اور ترکی کو جا رہا ہے اور ان کی رائے میں یہی آمدنی روس کو جنگ کے لیے سرمایہ فراہم کر رہی ہے۔انھوں نے زور دیا کہ امریکہ عالمی سطح پر توانائی کے محفوظ اور شفاف ذرائع کو فروغ دینا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے بھارت ایک کلیدی شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر