خبرنامہ

مودی اور شی جن پنگ کی ملاقات، تعلقات میں نئی پیش رفت

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے دوران مودی نے کہا کہ پچھلے سال قازان میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مفید گفتگو ہوئی تھی جس سے تعلقات میں مثبت سمت پیدا ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سرحد پر فوجوں کی واپسی کے بعد امن قائم ہوا ہے اور بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے بھی ہوا ہے۔ مودی نے مزید بتایا کہ کیلاش مانسروور یاترا دوبارہ شروع ہو چکی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال ہو رہی ہیں۔شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور چین اور بھارت قدیم تہذیبوں کے نمائندہ، دنیا کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والے اور گلوبل ساؤتھ کے اہم ملک ہیں۔ اُن کے بقول دونوں ملکوں کے درمیان دوستی، اچھے ہمسایہ تعلقات اور تعاون بہت ضروری ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقی لداخ میں اپریل 2020 سے پہلے والی صورتحال بحال نہیں ہوئی اور چین کئی بار اروناچل پردیش کے علاقوں کو نئے نام دے چکا ہے۔ اس کے باوجود بھارت “ون چائنا پالیسی” تسلیم کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی کا یہ چین کا سات سال بعد پہلا دورہ ہے اور اس کے اہم سفارتی اثرات ہو سکتے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر امریکہ کے دباؤ کے مقابلے میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ چین بھارت کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے لیکن تجارتی توازن زیادہ تر چین کے حق میں ہے۔ گزشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان تجارت تقریباً 127 ارب ڈالر تک پہنچی جبکہ بھارت نے صرف 2024 میں چین سے 48 ارب ڈالر کے برقی آلات درآمد کیے۔
کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کمزور پوزیشن میں ہے کیوں کہ چین نے نہ تو سرحدی معاملات میں کوئی رعایت دی ہے اور نہ ہی پاکستان کے حوالے سے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین بھارت کے بجائے زیادہ اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔تاہم دیگر مبصرین سمجھتے ہیں کہ بھارت امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود اپنے فیصلے خود کرے گا اور اگر امریکہ سخت رویہ اپنائے گا تو بھارت کے پاس چین اور دیگر آپشن بھی موجود ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر