خبرنامہ

ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی، 274 یاتریوں کی جان بچائی گئی

منگل کے روز اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں شدید بارش کے بعد بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ قدرتی آفت کے بعد سے مقامی انتظامیہ اور مرکزی ایجنسیاں مسلسل امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، پشکر سنگھ دھامی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اب تک (جمعرات دوپہر تین بجے تک) 274 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق، “بادل پھٹنے سے کافی نقصان ہوا ہے۔ کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بجلی کی ترسیل کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں جب کہ سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آمد و رفت مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔”
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 190 افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا تھا، جب کہ ریسکیو ٹیموں کی کوششوں سے اب تک مجموعی طور پر 274 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ریاست کے چیف سیکریٹری، آنند وردھن نے اب تک دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان کے مطابق، “زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔”ریاستی آفاتِ انتظامیہ کے سیکریٹری، ونود سمن نے بتایا کہ اب تک 274 افراد کو گنگوتری اور ملحقہ علاقوں سے ہرشیل منتقل کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو محفوظ تصور کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ متاثرین میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے یاتری شامل ہیں، جن میں گجرات سے 131، مدھیہ پردیش سے 21، مہاراشٹرا سے 12، اتر پردیش سے 12، راجستھان سے 6، آسام سے 5، تلنگانہ سے 3 اور پنجاب سے ایک یاتری شامل ہے۔ضلع انتظامیہ، آفاتِ انتظامیہ، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں مل کر اس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق، فی الحال ان کی ترجیح تمام پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنا اور محفوظ مقامات پر پہنچانا ہے۔ موت کے حتمی اعداد و شمار ابھی جاری نہیں کیے گئے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر