خبرنامہ

جلتی نقدی معاملہ: جسٹس ورما کو سپریم کورٹ سے جھٹکا

نئی دہلی۔ جسٹس یشونت ورما کو سپریم کورٹ سے اُس وقت جھٹکا لگا جب عدالت نے ان کی وہ درخواست مسترد کر دی جس میں انھوں نے اپنے گھر سے مبینہ طور پر جلتی ہوئی نقدی برآمد ہونے کے بعد کی گئی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ کی بنچ، جس میں جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس اے جی مسیح شامل تھے، نے آج اس معاملے پر فیصلہ سنایا۔جسٹس ورما نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ دہلی ہائی کورٹ میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے اُن کے سرکاری رہائش گاہ سے جلتی ہوئی رقم ملنے کے بعد جو تفتیشی رپورٹ تیار کی گئی، اُسے کالعدم قرار دیا جائے۔ ساتھ ہی انھوں نے اُس سفارش کو بھی چیلنج کیا جو اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی جانب سے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھی، جس میں جسٹس ورما کو عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی تھی۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ورما نے خود تفتیشی عمل میں حصہ لیا تھا، لہٰذا اب وہ اُس کی قانونی حیثیت پر سوال نہیں اٹھا سکتے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ان کے رویے سے اعتماد پیدا نہیں ہوا اور چیف جسٹس کی جانب سے اختیار کی گئی کارروائی نہ صرف آئینی دائرے میں آتی ہے بلکہ پوری طرح سے قانونی بھی ہے۔فیصلے میں عدالت نے چھ نکات کا جائزہ لیا اور یہ واضح کیا کہ:
ایسی رِٹ درخواستیں سننے کے قابل نہیں جو حاضر سروس جج کے داخلی تفتیشی عمل کو چیلنج کریں۔
تفتیشی کمیٹی کی کارروائی آئینی اصولوں کے مطابق تھی۔
جسٹس ورما کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
تحقیقات کے دوران اپ لوڈ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز پر اس وقت کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔
وزیر اعظم اور صدر کو رپورٹ بھیجنا غیر آئینی نہیں۔
مستقبل میں جسٹس ورما کے پاس شکایت کے لیے قانونی راستے کھلے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ایک اور درخواست کو بھی مسترد کیا جس میں وکیل میتھیو نائیڈومپارا نے جسٹس ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی تھی۔عدالت نے مزید کہا کہ اگرچہ جلتی ہوئی رقم کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا ضروری نہیں تھا، مگر اس سے کسی کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوئے، کیونکہ جسٹس ورما نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر