خبرنامہ

نوکری کا طوفان، بہار حکومت کے بڑے فیصلے آج ممکن

پٹنہ۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منگل کے روز کابینہ کی ایک اہم میٹنگ متوقع ہے، جس میں متعدد بڑے فیصلوں پر مہر لگائی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلے اُن اعلانات سے جُڑے ہیں جو حالیہ دنوں میں نتیش کمار کی جانب سے عوامی جلسوں اور تقریبات میں کیے گئے تھے۔ چوں کہ بہار میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں اور حکومت عوام کو خوش کرنے کی کوشش میں ہے، اس لیے یہ میٹنگ سیاسی اعتبار سے بھی خاصی اہم مانی جا رہی ہے۔ان فیصلوں میں سب سے اہم قدم اساتذہ کی بھرتی میں صرف بہار کے رہائشیوں کو موقع دینا ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ آنے والے TRE-4 امتحان میں صرف بہاری امیدوار ہی شرکت کر سکیں گے۔ یہ پالیسی منگل کی میٹنگ میں منظوری کے بعد نافذ ہو سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ TRE-4 اگلے سال 2025 میں اور TRE-5 سال 2026 میں منعقد ہوں گے، جن سے پہلے STET کا انعقاد کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں مختلف سرکاری اسکیموں سے وابستہ ملازمین کی طویل عرصے سے چلی آ رہی مان دہی (مشاہرہ) میں اضافے کی مانگ کو بھی تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ ممکنہ فیصلے درج ذیل ہو سکتے ہیں:
مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت کام کرنے والے رسوئیوں کا ماہانہ معاوضہ 1,650 روپے سے بڑھا کر 3,300 روپے کیا جا سکتا ہے۔
اسکولوں میں تعینات راتری پہری (نائٹ گارڈز) کا مشاہرہ 5,000 سے بڑھا کر 10,000 روپے کیا جائے گا۔
جسمانی تعلیم کے انسٹرکٹرز کو 8,000 کی جگہ 16,000 روپے اور سالانہ اضافہ 400 روپے تک ہو سکتا ہے۔
آشا کارکنوں کی ترغیبی رقم 1,000 سے بڑھا کر 3,000 روپے جبکہ ممتا کارکنوں کو فی ڈیلیوری 600 روپے دیے جا سکتے ہیں۔
حکومت نے آئندہ انتخابات سے قبل 12 لاکھ نوکریاں دینے اور 34 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف بھی رکھا ہے۔ ایسے میں امکان ہے کہ مختلف محکموں میں بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو براہ راست فائدہ پہنچےاور موجودہ حکومت کو آنے والے الیکشن میں فائدہ پہنچے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر