خبرنامہ

جانی پور کا لرزہ خیز قتل، معصوم بہن بھائی زندہ جلائے گئے

پٹنہ کے جانی پور علاقے کے نگواں گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے شہر کو صدمے میں ڈال دیا۔ اطلاع کے مطابق، دو معصوم بہن بھائی ۔ 10 سالہ اَنش اور 12 سالہ انجلی ۔کو انتہائی بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو گھر کے اندر بند کر کے جلا دینے کی کوشش کی گئی۔یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب دونوں بچے گھر پر اکیلے موجود تھے۔ والدین گھر سے باہر اپنے کام پر گئے ہوئے تھے۔ مقتول بچوں کے والد، جو الیکشن کمیشن میں ملازم ہیں، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ایمس اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ ہیں۔ دونوں بچے اسکول سے واپس آکر گھر میں آرام کر رہے تھے کہ کسی نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر انہیں نشانہ بنایا۔
جب والدین گھر واپس لوٹے تو دیکھا کہ دونوں بچوں کے جسم آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ والد للن گپتا کے مطابق، ان کے بچوں کی امتحانات چل رہے تھے اور گھر پر کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں تھی۔ اس واقعے نے مقامی آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور اہلِ علاقہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر