خبرنامہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس اور اضافی جرمانے کے اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ صرف تجارت کا نہیں بلکہ عالمی سیاست، خاص طور پر “برکس” اتحاد سے بھی جڑا ہوا ہے۔ٹرمپ نے کہا، “ہم اس وقت بات چیت کے مرحلے میں ہیں اور یہ معاملہ ان ممالک سے متعلق ہے جو امریکہ کے مخالف سمجھے جاتے ہیں، جیسا کہ برکس گروپ۔ بھارت بھی اس گروپ کا حصہ ہےاور یہ دراصل امریکی ڈالر کے خلاف ایک قدم ہے۔ ہم کسی کو بھی امریکی کرنسی پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔”انھوں نے مزید کہا، “یہ معاملہ برکس اور عالمی تجارت سے جڑا ہوا ہے۔ ہمارا تجارتی خسارہ بہت زیادہ رہا ہے۔”
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “مودی میرے اچھے دوست ہیں، لیکن بھارت ہمارے ساتھ بہت کم تجارت کرتا ہے۔ وہ ہمیں بہت کچھ فروخت کرتے ہیں، لیکن ہم ان سے کچھ نہیں خرید پاتے، کیوں کہ ان کے ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔”ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت اب اپنے تجارتی محصولات (ٹیکسوں) کو کم کرنے کے لیے تیار ہےلیکن انھوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ یکم اگست سے بھارت سے امریکہ آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی، انھوں نے بھارت کی جانب سے روس سے اسلحہ اور تیل خریدنے پر اضافی جرمانہ عائد کرنے کی بات بھی کی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر