خبرنامہ

دہلی: تنہا چارٹڈ اکاؤنٹنٹ نے ہیلیم گیس سے زندگی ختم کرلی

ملک کی راجدھانی دہلی میں خودکشی کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پہلی بار ہیلیم گیس کے ذریعے جان دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 25 سالہ چارٹڈ اکاؤنٹنٹ دھیرج کنسل نے نئی دہلی کے پوش علاقے گول مارکیٹ میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں ہیلیم سلنڈر کے ذریعے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق، دھیرج کو بستر پر مردہ حالت میں پایا گیا اور اس کے منھ میں سلنڈر سے جڑا ہوا پائپ لگا ہوا تھا۔ کمرہ اندر سے بند تھا اور بدبو آنے پر گیسٹ ہاؤس کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر لاش برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے لیڈی ہارڈنگ اسپتال بھیج دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھیرج 20 سے 28 جولائی تک اس ایئر بی این بی فلیٹ میں مقیم تھااور 28 جولائی کو چیک آؤٹ کرنا تھا۔ جائے وقوعہ سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا، جس میں لکھا تھا کہ “اگر میری فیس بک پوسٹ نہ ملے تو یہ نوٹ پڑھ لینا۔” اس نے واضح طور پر لکھا کہ وہ اپنی مرضی سے جا رہا ہے اور اس کے اس فیصلے کا کسی پر کوئی الزام نہ لگایا جائے۔
دھیرج نے نوٹ میں مزید تحریر کیا: “موت میرے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ ہے۔ میں کسی کا بوجھ نہیں ہوں، نہ کسی سے جڑا ہوں اور نہ ہی کوئی مجھ سے۔”تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے والد کا انتقال 2003 میں ہوا تھا اور والدہ نے بعد میں دوسری شادی کر لی تھی۔ دھیرج کا کوئی بھائی بہن نہیں تھا اور وہ مہیپال پور میں ایک پی جی میں رہتا تھا۔بارا کھمبا پولیس تھانے نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی باریکی سے جانچ جاری ہے۔ پولیس اس کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کر رہی ہے تاکہ موت سے پہلے کی سرگرمیوں کا پتہ چلایا جا سکے۔
اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جسے مدد کی ضرورت ہے، تو براہ کرم قریبی ماہرِ نفسیات سے رابطہ کریں۔
ونڈریوالا فاؤنڈیشن: 9999666555 | help@vandrevalafoundation.com
TISS iCall: 022-25521111 (دستیاب: پیر تا ہفتہ، صبح 8 بجے تا رات 10 بجے)

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر