خبرنامہ

پہلگام حملے کے بعد ‘آپریشن سندور’، چدمبرم کے بیان پر بی جے پی برہم

پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو تین ماہ گزر چکے ہیں اور اس کے جواب میں بھارت نے “آپریشن سندور” کے ذریعے سخت کارروائی کی۔ اس دوران حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی دکھائی دیں، لیکن جنگ بندی کے بعد اب وہ حکومت سے سوالات کر رہی ہیں۔ خاص طور پر کانگریس پارٹی نے امریکہ کے مبینہ کردار اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے معاملے پر سوال اٹھائے ہیں۔پیر، 28 جون کو لوک سبھا میں “آپریشن سندور” پر باقاعدہ بحث کا آغاز ہونے والا ہے۔ اسی دوران کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ایک انٹرویو میں حکومت پر تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اب تک کیا پیش رفت کی ہے، اس بارے میں کوئی شفافیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا، “کیا واقعی دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی ہے؟ وہ کہاں سے آئے؟ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ ملک کے اندر ہی تیار کیے گئے ہوں۔ حکومت کیسے مان رہی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے تھے؟ اس کا کیا ثبوت ہے؟”
انھوں نے مزید کہا کہ “آپریشن سندور” کے حوالے سے بھی عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ آپریشن روکا گیا ہے، ختم نہیں ہوا، تو پھر اب تک اس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ پہلگام جیسے مزید حملے روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ دہشت گرد کہاں ہیں؟ گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟”بی جے پی نے ان بیانات پر شدید ردِعمل دیا ہے۔ پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے چدمبرم کے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا، “ایک بار پھر کانگریس پاکستان کو کلین چٹ دینے کے لیے سامنے آ گئی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد ان کے بیانات بھارت کے بجائے اسلام آباد کے وکیلوں جیسے لگتے ہیں۔”ایسے امت مالویہ اکثر اپوزیشن کے جوابات اور سوالات کو توڑ موڑ کر سوشل میڈیا پر پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے میں لگے رہتے ہیں اوراصل مدعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتےرہتے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان شہزاد پوناوالا نے الزام لگایا کہ چدمبرم کا بیان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے لیے دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، “چدمبرم نے خود آ کر پاکستان کو کلین چٹ دی ہے۔”اس کے جواب میں کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے کہا، “حقیقت میں پاکستان کو کلین چٹ تو حکومت نے دی جب سیزفائر کر کے فوج کو روک دیا۔ حملہ آور زندہ ہیں، کیا اس پر بی جے پی شرمندہ ہے؟”

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر