خبرنامہ

پچاس ہزار انعامی مجرم ڈبلیو یادو ہاپوڑ میں مارا گیا

اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ کے سنبھاولی علاقے میں نوئیڈا اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور یوپی پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران بہار کا خطرناک مجرم ڈبلو یادو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈبلو یادو پر بہار میں 24 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے اور وہ 50 ہزار روپے انعامی مجرم تھا۔ڈبلو یادو کا تعلق بہار کے بیگوسرائے ضلع کے گاؤں گیاندول (تھانہ صاحب پور کمال) سے تھا۔ وہ پچھلے 15 برسوں سے جرائم کی دنیا میں سرگرم تھا اور قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا، اسلحہ کی غیرقانونی رکھوالی، رنگداری، اور گواہوں کو دھمکانے جیسے الزامات میں ملوث رہا ہے۔ ان میں سے 22 مقدمات صرف بیگوسرائے میں درج ہیں، جب کہ ایک مقدمہ بہار کے مونگیر اور دوسرا اتر پردیش کے بلِیا ضلع میں درج ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈبلو یادو ایک منظم گینگ چلاتا تھا جو بیگوسرائے اور مضافات میں قتل، اسلحہ سپلائی اور زبردستی وصولی جیسے جرائم میں ملوث تھا۔ 24 مئی 2025 کو “ہم پارٹی” کے مقامی صدر وکاس یادو عرف راکیش قدم کے اغوا اور قتل میں بھی وہ مرکزی ملزم تھا۔2017میں ایک مقدمے میں گواہی دینے پر اس نے مہندر یادو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس پر آرمز ایکٹ کے تحت درجن بھر مقدمات بھی درج ہیں، جن میں غیرقانونی ہتھیار رکھنا اور عوامی مقامات پر فائرنگ جیسے جرائم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ایک مسلح ٹیم رکھتا تھا جو اس کی حفاظت کے ساتھ حملوں میں بھی اس کی مدد کرتی تھی۔نوئیڈا ایس ٹی ایف کے مطابق، 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران وہ پولیس مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا، بعد ازاں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر