خبرنامہ

اسلام پور میں ترنمول مہا ریلی، ڈاکٹر صادق الاسلام کی قیادت

اسلام پور، بنگال۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس کی جانب سے ہر سال 21 جولائی کو منائے جانے والے شہید دیوس کی مناسبت سے آج اسلام پور میں ایک زبردست بیداری ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ریلی جناب حمید الرحمن صاحب (ایم ایل اے چوپڑا و ضلع چیئرمین، ترنمول کانگریس) کے خصوصی حکم پر ترنمول کے متحرک و مقبول رہنما اور انقلاب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر صادق الاسلام کی قیادت میں نکالی گئی۔یہ مہا ریلی دن چار بجے تین پل سے شروع ہو کر قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) پر گشت کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں تقریباً تین ہزار افراد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء کا تعلق اسلام پور کے مختلف علاقوں جیسے سوجالی، گوبند پور، ماٹی کنڈا، ڈیمٹھی، پاٹا گورا اور گنجریا بازار سے تھا۔
ریلی میں ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر جناب ریحان عالم، جناب امتیاز، جناب نثار دیناج پوری سمیت دیگر معزز شخصیات اور ارکانِ اقلیتی سیل نے بھی شرکت کی اور عوام میں بیداری کا پیغام پہنچایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صادق الاسلام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 21 جولائی کو دھرم تلہ، کولکاتا میں منعقد ہونے والے شہید دیوس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں، اور وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کے حوصلوں کو تقویت دیتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں بالخصوص بی جے پی کو کرارا جواب دیں۔
ریلی کی کامیابی پر ایم ایل اے گوال پوکھر و منسٹر انچارج جناب غلام ربانی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی، جب کہ ضلع چیئرمین جناب حمید الرحمن صاحب نے بھی فون پر ڈاکٹر صادق الاسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:
“ہمیں اپنی چیئرمین شپ کے دوران ترنمول کانگریس کو مزید مضبوط بنانا ہے، اور یہ تبھی ممکن ہے جب آپ جیسے نوجوان لیڈر آگے آئیں۔”
ریلی میں مصروفیات کے سبب ضلع صدر جناب کنہیا لال اگروال شریک نہ ہو سکے، تاہم انہوں نے بھی اس بیداری مہم ریلی پر مسرت کا اظہار کیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر