خبرنامہ

ٹرمپ کی روس کو وارننگ:50 دن میں جنگ روکو،ورنہ بھاری ٹیرف تیار

روس اور یوکرین کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ میں اب ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ دونوں جانب سے مسلسل میزائل حملوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بھی کئی کوششیں کیں، لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اب ٹرمپ نے جنگ رکوانے کے لیے ’ٹیرف بم‘ (ٹیکس دھماکہ) کا سہارا لینے کا اعلان کیا ہے اور روس کو سخت وارننگ دی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو صاف لفظوں میں کہا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ بند کرے، ورنہ اس پر بھاری تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کیے جائیں گے۔ انھوں نے اس کے لیے ایک مخصوص مدت بھی مقرر کی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے پیر کے روز روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر 50 دن کے اندر کوئی امن معاہدہ طے نہ پایا، تو روس کو شدید معاشی پابندیوں اور بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔انھوں نے واضح کیا کہ یہ محض بنیادی ٹیرف نہیں ہوں گے بلکہ سیکنڈری ٹیرف بھی ہوں گے، یعنی وہ ممالک بھی نشانے پر آئیں گے جو روس کے ساتھ تجارت کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد روس کو عالمی معیشت سے مکمل طور پر الگ تھلگ کرنا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر