خبرنامہ

خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف میں عرس حضور مفتی اعظم ہند کی روح پرورمحفل

مارہرہ شریف،ایٹہ(پریس ریلیز)

خانقاہ برکاتیہ کی معروف مسجد “مسجد برکاتی” میں حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کے عرس کی روح پرور محفل کا انعقاد٩/جولائی 2025 بروز بدھ بعد نماز مغرب عمل میں آیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ و قاری محمد عرفان برکاتی نے حاصل کی۔ بعدہ حضرت مولانا اسلم نبیل ازہری صاحب ، قاری محمد اکبر برکاتی صاحب اور معروف و ممتاز شاعر عمران جے پوری نے حضور مفتی اعظم ہند کی بارگاہ میں خوبصورت منقبتیں پیش کیں، جنہیں سامعین نے بے حد سراہا۔
بعد ازاں جامعہ احسن البرکات کے ناظمِ اعلیٰ، مشفقِ علما و طلبا، حضور رفیقِ ملت سید شاہ نجیب حیدر نوری دام ظلہ العالی نے حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کی زندگی، اخلاق، کردار اور خدمات پر پراثر گفتگو فرمائی۔
حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی نے بیان فرمایا “کہ ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت، خانقاہ برکاتیہ کے چشم و چراغ، الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ مارہرہ شریف تشریف لائے تو انہیں حضور آلِ رسول احمدی رحمۃ اللہ علیہ نے بشارت دی کہ آپ کے گھر ایک ولی کی ولادت ہوئی ہے۔
مزید فرمایا کہ مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کو چھ ماہ کی عمر میں ہی تمام سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرما دی گئی تھی۔
حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی نے اپنے مرید ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا” کہ جب آپ کے والدِ ماجد، حضور احسن العلما نے بیعت کے لیے کہا تو آپ نے فرمایا کہ “ایک خان سید کو کیسے بیعت کر سکتا ہے۔”
اس پر حضور احسن العلما نے فرمایا کہ “یہ دل کا معاملہ ہے، اور کوئی سید کو بیعت کرنے والا ملا ہی نہیں۔”
اس موقع پر حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی نے کئی سبق آموز واقعات بچوں اور نوجوانوں کے گوش گزار کیے۔
یہ روحانی و علمی محفل جامعہ احسن البرکات کے پرنسپل حضرت مولانا محمد عرفان ازہری صاحب کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔جس میں جامعہ أحسن البرکات کے جملہ اساتذہ و طلبہ اور عوام و خواص نے شرکت فرمائی.
آخر میں محفل کا اختتام پرنور دعا پر ہوا، جس میں امتِ مسلمہ کے اتحاد و بیداری اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر