ایلن مسک کی نئی سیاسی جماعت پر ٹرمپ برہم، کہا:پٹری سے اتر گئے ہیں

ایلن مسک کی نئی ‘امریکہ پارٹی’ کے اعلان پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پٹری سے اتر چکے ہیں اور اب ایک ٹرین حادثہ بن گئے ہیں۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ “ایلن مسک کو مکمل طور پر پٹری سے اترتے دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے، وہ پچھلے پانچ ہفتوں میں واقعی ایک ٹرین حادثہ بن چکے ہیں۔”ایلون مسک، جو ٹیسلا کے سربراہ بھی ہیں، نے کئی ہفتوں تک غور کرنے کے بعد ہفتے کے اختتام پر ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا، جس کا نام انھوں نے ‘امریکہ پارٹی’ رکھا ہے۔
یہ اعلان ان کے اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ عوامی اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔ ماضی میں مسک نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی، جس کے جواب میں ٹرمپ بھی مسلسل مسک کو نشانہ بناتے رہے۔مسک نے انہی اختلافات کے دوران ایک متبادل سیاسی جماعت کے قیام کا خیال آن لائن شیئر کیا تھا، جو اب ایک باقاعدہ سیاسی اعلان کی صورت اختیار کر چکا ہے۔