خبرنامہ

روس کا یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ،ایف-16 پائلٹ ہلاک

روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے شدید فضائی حملہ کیا ہے، جو تین سال سے جاری جنگ میں ایک بڑا موڑ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں یوکرین کا ایف-16 جنگی طیارہ تباہ ہوا اور اس کا پائلٹ، میکسیئم اُستے مینکو، جان سے گیا۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ رات بھر روس نے یوکرین پر 537 فضائی ہتھیار داغے، جن میں 477 ڈرونز اور 60 مختلف اقسام کی میزائلیں شامل تھیں۔زیلنسکی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایف-16 پائلٹ نے حملے کے دوران سات فضائی اہداف کو تباہ کیا۔ روس کی طرف سے استعمال کیے گئے زیادہ تر ڈرونز ایران کے بنے ہوئے ’شاہد‘ ڈرونز تھے، اور انہوں نے عام شہری علاقوں، جیسے اسمیلا کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، جہاں ایک بچہ زخمی ہوا۔
یوکرین کے صدر نے دنیا سے روس پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی اور کہا کہ جب تک روس کے پاس حملے کی طاقت ہے، وہ رکے گا نہیں۔ صرف اسی ہفتے روس نے 114 سے زیادہ میزائل، 1,270 سے زائد ڈرونز اور 1,100 کے قریب گلائیڈ بم داغے ہیں۔یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے 249 ڈرونز کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا، جب کہ 226 ڈرونز گم ہو گئے، جنھیں ممکنہ طور پر الیکٹرانک طور پر ناکارہ بنایا گیا۔ اس کے باوجود حملے سے یوکرین کے شہری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یوکرین کی فوج نے بتایا کہ روس نے اس حملے میں 211 ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز، اسکندر بیلسٹک میزائل، 33 اسکندر کروز میزائل اور چار کالیبر میزائل فائر کیے۔ یوکرین نے ان میں سے کئی کو ناکام بنایا، لیکن کچھ میزائل اور ڈرونز اہداف پر گرے، جن سے دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہونے والی حالیہ نیٹو سمٹ میں جنگ پر گفتگو تو محدود رہی، تاہم نیٹو نے یوکرین کو مسلسل حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی، جس میں فوجی امداد اور 40 ارب پاؤنڈ سالانہ کی مدد شامل ہے۔ اگرچہ یوکرین کی نیٹو رکنیت پر کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی، لیکن نیٹو نے روس کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے رکن ممالک کو دفاعی بجٹ میں جی ڈی پی کے 5 فیصد تک اضافے کی ہدایت دی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر