خبرنامہ

نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارتی نژاد زہران ممدانی پر سخت حملہ

نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزد امیدوار، بھارتی نژاد زہران ممدانی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت تنقید کی ہے۔ ڈیموکریٹک پرائمری میں سوشلسٹ خیالات کے حامل ممدانی کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے انھیں “سو فیصد کمیونسٹ پاگل” قرار دیا۔مشہور بھارتی نژاد فلمساز میرا نائر کے بیٹے زہران ممدانی نے نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو کو شکست دے کر ڈیموکریٹک امیدوار کی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:
“بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ڈیموکریٹس حد پار کر چکے ہیں۔ زہران ممدانی نامی سو فیصد کمیونسٹ نے پرائمری جیت لی ہے اور اب میئر بننے کی دوڑ میں ہے۔ ہم پہلے بھی انتہا پسند بائیں بازو کے لوگوں کو دیکھ چکے ہیں، لیکن اب یہ معاملہ مذاق بنتا جا رہا ہے۔”
33 سالہ زہران ممدانی کھل کر خود کو سوشلسٹ کہتے ہیں۔ ٹرمپ نے ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا:
“ان کی شکل عجیب ہے، آواز تیز اور کانوں کو ناگوار لگتی ہے، وہ بہت ذہین بھی نہیں ہیں اور ان کے ساتھ AOC اور اس کے تین ساتھی جیسے ‘ڈمی’ افراد کھڑے ہیں۔ حتیٰ کہ چَک شومر جیسے فلسطین کے ہمدرد سینٹر بھی ان پر فخر کر رہے ہیں۔”
ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس اگر انتخابات میں واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ “کم عقل” رکنِ کانگریس جیسمن کروکیٹ کو صدارتی امیدوار نامزد کریں۔زہران ممدانی بھارتی نژاد مسلمان ہیں۔ ان کی والدہ میرا نائر ‘مانسون ویڈنگ’ اور ‘دی نیمسیک’ جیسی مشہور فلموں کی ہدایتکار ہیں، جب کہ ان کے والد محمود ممدانی یوگنڈا کے مارکسسٹ اسکالر ہیں۔ ممدانی کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ آف امریکہ کی حمایت حاصل ہے، جسے ڈیموکریٹک پارٹی کے کچھ حلقے پارٹی کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔
ممدانی فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں اور اسرائیل پر “نسل کشی” کا الزام عائد کر چکے ہیں، جس وجہ سے وہ ٹرمپ کے لیے تنقید کا بڑا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔اگر وہ میئر کا الیکشن جیت جاتے ہیں تو نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ اب تک 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور ممدانی کو 43.5 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر