خبرنامہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان سیزفائر کے باوجود حملے جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کئی پیغامات کے ذریعے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے اور مرحلہ وار سیزفائر نافذ ہونے جا رہا ہے۔ تاہم، ان دعووں کے برعکس اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ کچھ ہی وقت پہلے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں۔اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے مطابق ایران سے داغی گئی میزائلوں کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نظام سرگرم کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے، اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور مزید اطلاع تک وہیں رہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا یہ بیان منظرعام پر آیا کہ تہران کے وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک ایران کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے جب میزائل حملے کی اطلاع دی گئی، اس وقت تہران میں صبح کے 6 بج رہے تھے۔
دوسری جانب امریکی صدر کے سیزفائر سے متعلق دعوے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر