خبرنامہ

لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی راہیں جدا:ملک میں نئی گینگ وار کی لہر

نئی دہلی:ملک کی سب سے خطرناک گینگ وار اب ایک نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ایک وقت میں ایک دوسرے کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار اب الگ الگ راستوں پر چل پڑے ہیں۔ تفتیشی ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق دونوں نے اپنی اپنی گینگ کے لیے نئے شوٹرز کی بھرتی شروع کر دی ہے، اور دہلی، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں ان کے نیٹ ورک کی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔کبھی یہ دونوں ایک ہی گینگ کا حصہ ہوا کرتے تھے اور سدھو موسے والا کے قتل سمیت کئی بڑی وارداتوں میں ایک ساتھ شامل رہے۔ بچپن کی دوستی کے باوجود اب ان کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ خفیہ معلومات کے مطابق اب دونوں الگ الگ گینگ چلا رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نئی بھرتیوں کی مہم شروع کی ہے۔گولڈی برار، جو اس وقت امریکہ میں موجود ہے، نے ایک آڈیو پیغام جاری کر کے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ لارنس سے الگ ہو چکا ہے۔ اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک اب نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔
ادھر لارنس، جو اس وقت احمد آباد کی سابرمتی جیل میں بند ہے، اب بھی اپنی گینگ کو جیل سے ہی چلا رہا ہے۔ حالیہ وارداتوں کے بعد گینگ کے سوشل میڈیا پیجز پر صرف لارنس کا ذکر تھا، گولڈی کا نہیں۔ذرائع کے مطابق لارنس کی گینگ پنجاب کے دیہی علاقوں اور ہریانہ کے مجرمانہ پس منظر رکھنے والے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جب کہ گولڈی کینیڈا سے ورچوئل انٹرویوز کے ذریعے لڑکوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر رہا ہے۔ ان بھرتیوں کے لیے کچھ سخت شرائط بھی رکھی گئی ہیں، جیسے وفاداری، موبائل کی لوکیشن چھپانے کی ٹریننگ اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی۔دہلی کی تہاڑ جیل، پنجاب کی بٹھنڈا جیل اور بیرونِ ملک موجود ورچوئل نیٹ ورکس ایک بار پھر سرگرم ہو چکے ہیں اور یہ اطلاعات ہیں کہ کئی پرانے گینگسٹرز کو باہر نکال کر ‘سفاری کلنگ’ کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
دہلی پولیس کے سابق ڈی سی پی ایل این راؤ کے مطابق جب کسی گینگ میں پھوٹ پڑتی ہے تو سب سے پہلے وفادار شوٹرز کو بانٹا جاتا ہے۔ یہ وقت بہت خطرناک ہوتا ہے کیونکہ دونوں گروہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے خونی حملوں کا سہارا لیتے ہیں۔NIA کے مطابق:لارنس بشنوئی کے نیٹ ورک میں 700 سے زیادہ شوٹرز شامل ہو چکے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ داؤد ابراہیم کی طرز پر اپنا نیٹ ورک بڑھا رہا ہے۔ گولڈی برار سے علیحدگی کے بعد اب دونوں جانب سے نئی پارٹنرشپ بننے جا رہی ہے، اور مجرمانہ دنیا میں یہ دراڑ ایک بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے۔جہاں ایک طرف لارنس بشنوئی کا نیٹ ورک ہے، وہیں دوسری جانب گولڈی برار کا گروہ کھڑا ہے — اور بیچ میں پھنسی ہے ملک کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ گینگ وار کب اور کہاں جا کر رُکتی ہے، یا پھر کوئی نئی بڑی واردات ملک کو دوبارہ ہلا کر رکھ دے گی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر