ایران کے جوہری مراکز پر اسرائیلی حملے جاری

اسرائیل نے ایران کے اصفہان میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا، ایرانی دفاع نے جواب دیا، تاہم کسی نقصان یا مواد کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل نے اصفہان میں واقع ایک جوہری مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے حملے کا جواب دیا اور اس دوران زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔تاحال کسی بھی خطرناک مواد کے اخراج کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران تنظیم (آئی اے ای اے) نے اب تک اس مرکز کی صورت حال پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اس نے ایران میں میزائل گوداموں اور دیگر تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔