خبرنامہ

ابھرتی ماڈل شیتل کے قتل نے مچا دی سنسنی

پانی پت کی 23 سالہ ماڈل شیتل، جو ہریانہ کی میوزک ویڈیوز میں “سِمی چوہدری” کے نام سے پہچانی جاتی تھیں، 14 جون کو شوٹنگ کے لیے گاؤں اہر روانہ ہوئیں لیکن واپس نہ آئیں۔ دیر تک رابطہ نہ ہونے پر اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔16جون کو سونی پت کے ایک علاقے میں نہر کے قریب ایک لڑکی کی لاش ملی، جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ لاش کی شناخت شیتل کے جسم پر بنے ٹیٹوز کے ذریعے ہوئی، جس کی بہن نے بھی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق یہ قتل ایک منصوبہ بند کارروائی کا نتیجہ لگتا ہے کیونکہ قتل کے بعد لاش کو دوسری جگہ منتقل کر کے پھینکا گیا۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ شیتل شوٹنگ کے روز اپنے دوست سنیل کے ساتھ تھی، جسے زخمی حالت میں پانی پت کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی کار بھی نہر سے برآمد ہوئی ہے۔شیتل کے خاندان نے قتل میں سنیل کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے ویڈیو کال پر بتایا تھا کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے کسی بات پر مجبور کر رہا ہے۔
پانی پت اور سونی پت پولیس نے مشترکہ ٹیم بنا کر تفتیش شروع کر دی ہے، جس میں موبائل ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیج، اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر