ملک غم کی حالت میں ہے،سبکوایک دوسرے کاساتھ دیناچاہیے۔پرینکاگاندھی

پریانکا گاندھی نے احمدآباد حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پرینکا گاندھی ے حالیہ المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک اس وقت دکھ کی گھڑی سے گزر رہا ہے اور ہمیں متحد ہو کر متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دینا چاہیےانھوں نے کہا کہ “ہمیں ان مسافروں، میڈیکل کالج کے طلبہ اور دیگر متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں کھو دیں۔”
پرینکا گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ آخر ایسی کیا کوتاہی ہوئی جس کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ پیش آیا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ تحقیقات کرنے والے ادارے جلد حقیقت کو عوام کے سامنے لائیں گے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔