خبرنامہ

احمد آبادایئرپورٹ کے قریب خوفناک فضائی حادثہ،ایئرانڈیا کاطیارہ کریش

احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد میگھانی نگر میں گر کر تباہ ہو گئی، طیارے میں 242 افراد سوار تھے، ہلاکتوں کا خدشہ، ریسکیو جاری ہے۔

احمد آباد ۔ گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں ایک دردناک فضائی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایئر انڈیا کا لندن جانے والا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد قریبی علاقے میگھانی نگر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور دھوئیں کے گھنے بادل فضا میں چھا گئے۔طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق 130 مسافر اور بقیہ عملہ شامل تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ پہلے دہلی سے احمد آباد پہنچا تھا اور وہاں سے لندن گیٹ وِک کے لیے پرواز بھرنے والا تھا۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق جہاز نے دوپہر 1 بج کر 39 منٹ پر رن وے نمبر 23 سے اڑان بھری، مگر کچھ ہی لمحوں بعد مے ڈے (Mayday) سگنل بھیجا گیا، جو ایمرجنسی کی علامت ہے۔ اس کے فوراً بعد رابطہ منقطع ہو گیا اور طیارہ زمین سے ٹکرا کر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔میگھانی نگر ایک رہائشی علاقہ ہے، جس کی ایئرپورٹ سے دوری محض 15 کلومیٹر ہے۔ طیارہ گرنے سے علاقے میں شدید جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ حادثے کی شدت کے پیشِ نظر فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) اور بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ قریبی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے بڑی ایمبولینس گاڑیاں روانہ کی جا چکی ہیں۔ایئر انڈیا نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پرواز نمبر AI171 حادثے کا شکار ہوئی ہے اور مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ بلند ہو رہا تھا، لیکن کچھ لمحوں بعد اس کا توازن بگڑا اور وہ سیدھا زمین پر آ گرا۔
افواہیں یہ بھی گردش کر رہی ہیں کہ اس پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے، تاہم اس کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں ہوئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل سے رابطہ کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی کارروائیوں کی فوری نگرانی کی ہدایت دی ہے۔اس افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے، اور ایئر ٹریفک کی حفاظت سے متعلق کئی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر