خبرنامہ

کشن گنج میں ایوارڈ تقریب اور شعری نشست کا کامیاب انعقاد

رپورٹ: شہباز عالم چشتی

مجلسِ شعر و ادب، کشن گنج کے زیرِ اہتمام آج بتاریخ 5 جون، 2025، بروز جمعرات 11 بجے دن سے شام 5 بجے تک اوریکل انٹرنیشنل اسکول، چکلہ، کشن گنج کے سیمینار ہال میں ایک خوبصورت تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ اور شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب میں شاعرِ ابنِ شاعر جناب حازم حسان (بہادر گنج) کو ان کی گراں قدر شعری خدمات کے اعتراف میں “مولوی سلیمان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ ان کی عزت افزائی کے لیے شال پوشی کی گئی اور ان کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا۔
اسی طرح اپنے منفرد شعری اسلوب کے حامل معروف شاعر جناب مستحسن عزم (گاچھ پارہ) کو ان کی شعری کاوشوں کے اعتراف میں “مولانا عیسیٰ فرتاب ایوارڈ برائے شاعری” سے سرفراز کیا گیا، شال پیش کی گئی، تعریفی کلمات پر مبنی سپاس نامہ پڑھا گیا اور ایک خوبصورت مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔دونوں معزز شعرائے کرام کے لیے سپاس نامے ڈاکٹر قسیم اختر (صدر، شعبۂ اردو، مارواڑی کالج، کشن گنج) نے نہایت منفرد اور دلنشین انداز میں پیش کیے، جبکہ دونوں کا وقیع تعارف بابائے سیمانچل، نامور ادیب و مؤرخ، احسان قاسمی، پورنیہ نے پیش کیا۔


اس کے بعد دونوں شعرا کی فنی و فکری خصوصیات پر جامع اظہارِ خیال ڈاکٹر شاہ نواز بابل اور ڈاکٹر طیب فرقانی نے کیا، جب کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر خالد مبشر نے اپنے تاثرات بیان فرمائے۔ آخر میں ناچیز راقم شہباز چشتی نے بھی اپنے ناقص خیالات و آرا سے سامعین کی سمع خراشی کی۔
بعد ازاں، شعری نشست کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں درج ذیل شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا:
جناب مستحسن عزم
جناب جہانگیر نایاب (بہادر گنج)
ڈاکٹر خالد مبشر ( جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی)
جناب احسان قاسمی (پورنیہ)
ڈاکٹر قسیم اختر
جناب دین رضا اختر ( ارریہ)
شمس الہدیٰ معصوم ( ارریہ)
جناب حازم حسّان
جناب رضوان ندوی ( پورنیہ)
مولانا آفتاب اظہر صدیقی (چھتر گاچھ)
جناب ممتاز نیر (ٹھاکر گنج)
جناب نثار دیناج پوری
جناب شاہ نواز بابل (بہادر گنج)
مبین اختر امنگ (ٹیڑھا گچھ)
راقم شہباز چشتی (دانشؔ دیناج پوری)
شہباز مظلوم پردیسی (اسلام پور)
جناب نجم السحر ثاقب
جناب شہنواز بے باک
جناب آرزو صابر (کشن گنج)
جناب کمیل بلیاوی
جناب عنایت وصی
جناب خورشید قمر

جناب عمران علیمی شاہد

ابوالمفکر پیکر
جناب مبارک علمی (گوال پوکھر)
احمد اللہ معروفی صدام
نظامت کے فرائض جناب جہانگیر نایاب نے بخوبی انجام دیے، جب کہ میزبانی کا فریضہ مجلس شعر و ادب کے معزز اراکین نے نبھایا جن میں ڈاکٹر قسیم اختر، ڈاکٹر طیب فرقانی، جہانگیر نایاب، مولانا آفتاب اظہر صدیقی اور جناب سفیر الدین راہی (ڈائریکٹر، اوریکل انٹرنیشنل اسکول) شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا، جب کہ دورانِ محفل کاجو کتلی اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔آخر میں جناب احسان قاسمی صاحب نے کرم نوازی کرتے ہوئے راقم الحروف کو اپنی دو وقیع کتب: “ویٹ پیپر افسانے” اور “دشتِ جنوں طلب (شعری مجموعہ)”، مطالعہ و تبصرہ کے لیے عنایت کیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر