خبرنامہ

شمال مشرقی بھارت میں قیامت خیزبارشیں اورسیلاب:درجنوں ہلاکتیں،ہزاروں بے گھر

شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 48 افراد جاں بحق، 1500 دیہات زیر آب اور ہزاروں لوگ متاثر، کئی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہو چکے ہیں۔

آسام، منی پور اور شمال مشرقی بھارت کی دیگر ریاستوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث آسام میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں جہاں اب تک 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پورے شمال مشرقی خطے میں مرنے والوں کی تعداد 48 تک جا پہنچی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے 600 سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں اور 1500 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔آسام میں 21 اضلاع کے 6.33 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں، جب کہ تقریباً 14 ہزار 700 ہیکٹر زرعی اراضی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ ریاست میں برہمپترا سمیت سات دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
منی پور میں بھی سیلاب کی شدت برقرار ہے۔ یہاں 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ امپھال کے کئی علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ندیوں کے طغیانی پر آنے کے باعث زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ناگالینڈ میں بارش کی شدت نے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ضلع کوہیما کے فیساما گاؤں میں نیشنل ہائی وے 2 کا 50 میٹر کا حصہ بہہ گیا، جس کی وجہ سے ناگالینڈ اور منی پور کے درمیان سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں منی پور جانے والے 100 سے زائد مال بردار ٹرک سڑک پر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔
گزشتہ 100 دنوں میں صرف میزورم میں 600 سے زائد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جو اس خطے میں جاری قدرتی آفات کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگرچہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں حالات میں معمولی بہتری دیکھی جا رہی ہے، مگر خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں۔وزیرِ اعظم نریندر مودی اس تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آسام اور سکم کے وزرائے اعلیٰ اور منی پور کے گورنر سے بات چیت کی ہے اور مرکز کی جانب سے مکمل امداد کا وعدہ کیا ہے۔ منی پور اور تریپورہ میں فوج کی نگرانی میں “آپریشن جل راحت-II” کے تحت امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں متاثرین کو خوراک، پینے کا پانی، اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی یہ صورتحال شمال مشرقی بھارت کے لیے نہایت چیلنجنگ ثابت ہو رہی ہے، اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی زندگی، معیشت اور نقل و حرکت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر