خبرنامہ

نیتن یاہو کا اعلان:غزہ پر مکمل کنٹرول تک جنگ جاری رہے گی

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی مکمل طور پر اسرائیلی سیکیورٹی کے دائرہ اختیار میں لائی جائے گی اور جب تک ایسا نہیں ہوتا، فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی حتمی حکمتِ عملی حماس کی مکمل شکست پر مبنی ہے۔اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے ایک تین نکاتی امدادی منصوبہ بھی پیش کیا جس کے تحت غزہ میں بنیادی ضروریات کی اشیاء پہنچانے، خوراک کی تقسیم کے امریکی زیرِ انتظام مراکز کے قیام اور ایک محفوظ زون کی تشکیل جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ان مراکز کو اسرائیلی افواج کی مکمل سیکیورٹی حاصل ہو گی تاکہ امدادی کام بلا تعطل جاری رہیں۔
یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل پر عالمی سطح پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے کہ وہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں روکے اور متاثرہ شہریوں تک انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر