خبرنامہ

تیجسوی یادو اور چراغ پاسوان کی ملاقات، قومی مسائل پر تبادلہ خیال

بہار کی سیاست میں ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان ایک ہی مقام پر نظر آئے۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور حال احوال دریافت کیا۔ موقع تھا نوادہ میں ایک شہید جوان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا، جہاں دونوں شخصیات اتفاقاً آمنے سامنے آگئیں۔تیجسوی یادو نے اس موقع پر نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط بھی لکھا۔ انھوں نے اس خط کی ایک نقل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی شیئر کی، جس میں انھوں نے زور دیا کہ وطن کی حفاظت میں جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو وہی عزت ملنی چاہیے جو دیگر شہدا کو حاصل ہے۔
چراغ پاسوان نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے مؤقف کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف جماعتوں پر مشتمل وفود کو بیرون ملک بھیجنا ایک بہتر عمل ہے، جو پہلے بھی رائج رہا ہے۔ انھوں نے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی فوج کے جوابی آپریشن ’سندور‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی حکمتِ عملی کا مظہر تھی، کیونکہ اس میں کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔
چراغ پاسوان نے اپوزیشن کو بھی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی جیسے معاملات پر سیاست کرنا درست نہیں، خاص طور پر جب دنیا کی نظریں بھارت پر جمی ہوں۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر بھارت کا مضبوط اور متحد پیغام جانا ضروری ہے، اور ایسے موقعوں پر داخلی اختلافات کو ہوا دینا ملک کے مفاد میں نہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر