خبرنامہ

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا شدید ردعمل:ریاست بچوں کو شوقیہ قتل کر رہی ہے

اسرائیل کی اپوزیشن جماعت کے ایک اہم رہنما اور سابق فوجی جنرل یائر گولان نے اپنی ہی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ایسے راستے پر گامزن ہے جو اسے ’پاگل ریاست‘ میں تبدیل کر رہا ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے گولان کا کہنا تھا کہ ایک باشعور اور ذمہ دار ریاست نہ تو عام شہریوں کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے، نہ بچوں کی جان لیتی ہے اور نہ ہی لوگوں کو زبردستی بےدخل کرنے کے منصوبے بناتی ہے۔
گولان کے اس بیان پر وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے سخت ردعمل دیا اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے انھیں ایک ’گرتے ہوئے شخص‘ سے تعبیر کیا۔ نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ گولان نے اسرائیلی افواج پر ایسی زبان استعمال کی ہے جو یہود مخالف پروپیگنڈے سے مشابہت رکھتی ہے۔وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) دنیا کی سب سے زیادہ اخلاقی فوج ہیں، جو اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ادھر آئی ڈی ایف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، اور شہریوں کی حفاظت و ملکی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے۔گولان کی بات کس قدر سچ ہے وہ آج پوری دنیا کے سامنے طشت ازبام ہے۔ جنگی ماہرین نے اس بات کو کئی بار واضح کیا ہے کہ اسرائیل بچوں کی نسل کشی کرنے پر گامزن ہے ۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر