خبرنامہ

گنجریا تا گاجول نئی ریلوے لائن کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

گنجریا بازار / اتر دیناج پور (محمد شہباز عالم مصباحی) — شمالی بنگال کے سرحدی علاقہ گنجریا بازار اور مالدہ کے گاجول کے درمیان نئی ریلوے لائن کے قیام کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے۔ “گنجریا ریلوے اسٹیشن بچاؤ تحریک” کے بینر تلے مقامی افراد نے منظم ہوکر اس مطالبے کو ایک تحریک کی شکل دے دی ہے، جس کا مقصد نہ صرف گنجریا ریلوے اسٹیشن کو بند ہونے سے بچانا ہے بلکہ اسے ترقی دے کر جنکشن بنوانا اور گنجریا تا گاجول ریلوے لائن کے قیام کا مطالبہ بھی شامل ہے۔یہ تحریک سابق وزیرِ ریلوے جناب لالو پرساد یادو کے اس بجٹ اعلان کی بنیاد پر اپنا مطالبہ دہرا رہی ہے جس میں گنجریا تا گاجول نئی ریلوے لائن کی تجویز شامل کی گئی تھی۔ یہ بات واضح طور پر 2006 کی “پریس انفارمیشن بیورو” کی رپورٹ (ریلیز آئی ڈی 15853) میں درج ہے، جس کا لنک درج ذیل ہے:
رپورٹ کا لنک:
https://www.pib.gov.in/newsite/erelcontent.aspx?relid=15853
تحریک کے ممبران میں علاقے کی معزز و سرگرم شخصیات شامل ہیں جن میں توصیف رضا (گنجریا بازار)، پروفیسر محمد شہباز عالم مصباحی، انظار عالم عرف گبر (گنجریا بازار)، ڈاکٹر دانش احمد محفوظ (دہلی)، منظور احمد نوری (وارڈ ممبر)، حفیظ نوری، عتیق سرور عرف پپو، بابل (سابق پردھان)، ماسٹر امتیاز الحق، ڈاکٹر غلام ربانی، اکبر نوری، حافظ تجمل حسین نوری، فیروز کمال، رفسنجانی، سعید اختر، محبوب عالم، تہذیب عالم، محمد شمس آغاز، حسین عالم، ندیم اختر اور سرفراز عالم عرف رکھال کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
تحریک کے اراکین کا کہنا ہے کہ:
“یہ ریلوے لائن محض ایک سفری سہولت نہیں بلکہ پورے علاقے کی ترقی کا دروازہ ہے۔ گنجریا کو جنکشن بناکر ہم گوالپوکھر، چاکولیہ اور دیگر ریل سے محروم علاقوں کو بھی مربوط کر سکتے ہیں۔”
یاد رہے کہ 2006 میں اس پروجیکٹ کو نئی ریلوے لائنوں کی فہرست میں شامل تو کیا گیا، مگر عملی اقدامات صفر رہے۔ نہ سروے ہوا اور نہ ہی تعمیری کام شروع ہوا۔ تحریک اب حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔گنجریا ریلوے اسٹیشن بچاؤ تحریک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت اور ریلوے بورڈ نے اس مطالبے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو علاقے میں شدید احتجاج ہوگا۔ عوام اب مزید خاموش نہیں بیٹھے گی۔
تحریک نے جلد ہی وزیرِ ریلوے کو ایک اجتماعی دستخطی عرضداشت پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر قومی مفاد میں اس تحریک کا ساتھ دیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر