خبرنامہ

عرس حضرت شہید رحمۃ اللہ علیہ17مئی کوآستانہ رشیدیہ جونپور میں منعقد ہوگا

جون پور۔ خانقاہ رشیدیہ جون پور شریف کے عظیم روحانی شخصیت، سجادہ نشین و شہیدِ راہِ طریقت حضرت مولانا سید مصطفی علی سبزپوش المعروف منظور الحق، شہید رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 18 ذی القعدہ 1446ھ، مطابق 17 مئی 2025ء بروز ہفتہ آستانہ عالیہ رشیدیہ جون پور شریف، اترپردیش میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ قل شریف کا وقت دوپہر 12:45 بجے مقرر ہے۔
حضرت شہید رحمۃ اللہ علیہ خانقاہ رشیدیہ کے دسویں سجادہ نشین تھے، جنھوں نے اپنی علمی، روحانی اور خانقاہی خدمات کے ذریعہ ایک روشن اور باوقار نقوش چھوڑے۔ آپ شہود الحق حضرت سید شاہد علی سبزپوش کے تیسرے صاحبزاد ے تھے، جن کے زیر سایہ آپ نے ابتدائی تعلیم و تربیت حاصل کی۔ آپ نے مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ اور جامعہ ازہر قاہرہ جیسے ممتاز اداروں سے دینی علوم میں مہارت حاصل کی۔
حضرت شہید کو تبلیغ و اصلاح کا بے حد جذبہ تھا۔ آپ نے بہار، یوپی اور بنگال کے مختلف علاقوں میں دعوتی و روحانی سفر کیے اور ہزاروں افراد کو بیعت و ہدایت سے نوازا۔ چمپارن، پورنیہ اور کٹیہار جیسے علاقوں میں آپ کی کوششوں سے بد مذہبیت کے خلاف زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور لوگ جوق در جوق سلسلہ قادریہ شمسیہ رشیدیہ میں داخل ہوئے۔ آپ کی ذات علم، حلم، تقویٰ، سادگی اور حسن اخلاق کا پیکر تھی۔ مریدین سے محبت، ان کے مسائل میں دل چسپی اور خانقاہی نظم و ضبط میں آپ مثالی حیثیت رکھتے تھے۔آپ علم و ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے۔ تخلص “آنیؔ” تھا اور والد ماجد فانیؔ کے زیر اثر شاعری میں بھی خاصا کمال رکھتے تھے، مگر خانقاہی مصروفیات کے باعث اس میدان میں بھرپور اظہار نہ کر سکے۔ آپ کی نثر بھی شستہ اور علمی معیار پر پوری اترتی تھی۔ دیوانِ فانی کی ترتیب و تدوین آپ ہی کا کام تھا جس سے آپ کی فکری پختگی کا اندازہ ہوتا ہے۔
آپ کی شہادت کا واقعہ نہایت روح پرور اور ایمان افروز ہے۔ ایک دن تذکرۃ الاولیا کی مجلس میں حضرت زکریا علیہ السلام کی شہادت کا تذکرہ سن کر آپ نے فرمایا: “قسمت والوں کی شہادت اسی طرح ہوتی ہے اور بستر مرگ سے شہادت کی موت افضل ہے۔” اسی لمحے ایک خادم جو جذباتی مزاج رکھتا تھا، کلہاڑی سے وار کر کے آپ کو شدید زخمی کر گیا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود آپ جانبر نہ ہو سکے اور 18 ذی القعدہ 1378ھ مطابق جون 1958ء کو وصال فرمایا۔ آپ کو والد ماجد کے پہلوجون پور میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کیا گیا۔
تمام متعلقین، مریدین اور عقیدت مندوں سے گزارش ہے کہ 17 مئی 2025ء بروز ہفتہ آستانہ عالیہ رشیدیہ جون پور شریف میں ہونے والے عرسِ حضرت مصطفیٰ علی شبزپوش میں وقت پر شرکت فرما کر اس روحانی فیض و برکات حاصل کریں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر