خبرنامہ

جامعۃ الحسنات السناتیہ گرلس کالج مسوا چک میں افتتاح بخاری شریف

مہراج گنج (پریس ریلیز)
دین اسلام نے علم حاصل کرنے کو ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض قرار دیا ہے، کیونکہ علم ہی کی روشنی میں ایک خوشگوار اور صالح زندگی بسر کی جا سکتی ہے، آخرت کی تیاری کی جا سکتی ہے اور ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر، صاحبِ تصانیف کثیرہ، اسیرِ حضور خطیب البراہین، حضرت علامہ مفتی محمد طاہر القادری نظامی مصباحی، شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی، بستی نے ضلع مہراج گنج کی عظیم دینی درسگاہ جامعۃ الحسنات السناتیہ گرلس کالج، مسوا چک موہنا پور میں بخاری شریف کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بعض شرپسند عناصر ہماری بچیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان کے دین و ایمان پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ وہی بچیاں اس فتنہ کا شکار ہو رہی ہیں جو دین سے ناواقف ہیں۔ اس فتنہ کے سدباب کے لیے علم دین کی تعلیم نہایت ضروری ہے تاکہ ان کے ایمان و عقائد کی حفاظت کی جا سکے۔ علامہ موصوف نے مزید کہا کہ بیس سال قبل اس علاقے میں مسلم بچیوں کی تعلیم نہ کے برابر تھی، لیکن مدارس دینیہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں آج نہ صرف بچیاں عالمہ بن رہی ہیں، بلکہ عصری تعلیم میں بھی گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی منزلیں طے کر رہی ہیں۔ یہ دینی مدارس کی عظیم خدمات ہیں جنہیں سنہری حروف میں لکھا جانا چاہیے۔
تقریبِ افتتاح میں بخاری شریف کی پہلی حدیث شریف کی تلاوت اور اس کی رسمِ افتتاح بزرگ عالم دین، خلیفۂ حضور سید اویس مصطفیٰ، حضرت علامہ مولانا اکرام علی نوری (سربراہ دارالعلوم اہل سنت غوثیہ حبیب المدارس، سنبرسا، پرندر پور، مہراج گنج) نے ادا فرمائی۔ انہوں نے امام بخاری کی حیاتِ مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو نماز کی پابندی، دینی تعلیم پر عمل اور اصلاحِ معاشرہ میں فعال کردار ادا کرنے کی نصیحت فرمائی۔
اس پرنور تقریب کی صدارت معروف عالم دین و صحافی مولانا شبیر احمد نظامی (پرنسپل جامعہ) نے فرمائی۔ صدر معلمات عالمہ فاضلہ صدیقہ بانو امجدی نے بخاری شریف شروع کرنے والی طالبات کی پھولوں کے ہار سے حوصلہ افزائی کی۔


پروگرام کی کامیابی میں ادارے کے ناظمِ اعلیٰ جناب شمس الحق خان (عرف پپو پردھان) اور ان کے صاحبزادے محمد سیف بابو کا نمایاں کردار رہا۔ پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور حضرت علامہ نوری صاحب کی پرُسوز دعا پر ہوا۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نمایاں شخصیات یہ تھیں:
مولانا زین الدین علیمی (خطیب و امام، مسوا چک مسجد)
مولانا محمد علی نظامی (پرنسپل، دارالعلوم اہل سنت منظر اسلام، سنول)
مولانا محمد اسماعیل علیمی،
حافظ و قاری غلام محی الدین نظامی (ثنا اللہ ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنیکل گرلس کالج)حافظ و قاری ظہیر احمد، حافظ و قاری سلیم احمد، مولانا محمد منتقیٰ (مہدیوا بسڈیلہ)
یہ عالمات و معلمات بھی خصوصیت کے ساتھ شامل تھیں:
عالمہ فاضلہ قاریہ ثنا فردوس امجدی، عالمہ مغیثہ خاتون صالحی، عالمہ افسانہ خاتون شمسی، عالمہ فرحت پروین، عالمہ عظمیٰ صدیقی، عالمہ عائشہ خاتون حسنی، عالمہ قاریہ شاہین فاطمہ فاطمی، عالمہ قاریہ مومنہ خاتون سلطانی، عالمہ آسیہ خاتون سلطانی، عالمہ ہاجرہ خاتون سلطانی، عالمہ زینب خاتون، محترمہ رفیہ خاتون، محترمہ رہنما خاتون، محترمہ شجر النساء، محترمہ انجم خاتون، نیز جامعہ کی دیگر معلمات و طالبات۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر