خبرنامہ

حکومت کا دعویٰ، دہشت گردی کا قلع قمع جاری

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 10 دہشت گردوں کے مکانات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ دعوے کے مطابق، گزشتہ چھ دنوں کے دوران مقامی دہشت گردوں کے گھروں کو دھماکوں کے ذریعے تباہ کیا گیا اور یہ کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے مکانات گرائے گئے، ان کا تعلق مختلف شدت پسند تنظیموں سے تھا اور یہ کئی برسوں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان کارروائیوں میں لشکر طیبہ، جیش محمد اور ٹی آر ایف جیسے گروہ شامل ہیں، جن کے افراد کے خلاف یہ ایک بڑا قدم بتایا جا رہا ہے۔
حکومت کے مطابق یہ مہم شدت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی تاکہ وادی میں مکمل طور پر امن قائم کیا جا سکے اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا جا سکے۔ سرکاری دعویٰ ہے کہ ان اقدامات سے مقامی سطح پر دہشت گردوں کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں اور علاقے میں بہتر سکیورٹی صورتحال قائم ہو رہی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر