خبرنامہ

نشیکانت کا متنازع بیان، بی جے پی نے جھاڑا دامن

نئی دہلی:
جھارکھنڈ کے گڈا سے بی جے پی کے رکن پارلیمان نشیکانت دوبے کے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے بارے میں متنازع بیان پر بی جے پی نے خود کو الگ کر لیا ہے۔ پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے واضح کیا ہے کہ بی جے پی عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور ایسے بیانات کی حمایت نہیں کرتی۔
جے پی نڈا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نشیکانت دوبے اور دینیش شرما کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، اس کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی پارٹی ایسے خیالات کی تائید کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ عدلیہ کو جمہوریت کا اہم ستون مانا ہے اور اس کے فیصلوں کو عزت دی ہے۔


نشیکانت دوبے نے اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کی حدود میں مداخلت کر رہا ہے اور مذہبی تنازع کو ہوا دے رہا ہے۔ انھوں نے عدالت پر یہ بھی اعتراض کیا کہ وہ ایسے معاملات میں فیصلہ سنا رہا ہے جو صرف مقننہ کے دائرے میں آتے ہیں، اور صدر جمہوریہ کو بھی ہدایات دے رہا ہے، جو عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
یہ تنازع اس وقت بڑھا جب عدالت میں وقف (ترمیمی) ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا، اور عدالت نے اس پر سوالات اٹھائے۔ حکومت نے بعد میں اس پر عمل درآمد روکنے پر رضامندی ظاہر کی۔بی جے پی نے اپنے مؤقف کو دوٹوک انداز میں واضح کرتے ہوئے اپنے اراکین کو عدلیہ سے متعلق حساس بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر