خبرنامہ

جامعہ احسن البرکات مارہرہ میں تعلیمی سال ۲۰۲۵ء ،۲۰۲۶ء کا آغاز

رپورٹ: محمد نعمان واحدی احسنی،
خادم جامعہ احسن البرکات، مارہرہ شریف

جامعہ احسن البرکات، خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف کے عظیم علمی و روحانی ورثے کا امین ادارہ ہے، جو سرکار رفیق ملت دام ظلہ العالی کی نگرانی و سرپرستی میں شب و روز ترقی کے منازل بحسن و خوبی طے کر رہا ہے۔ ان ہی کی توجہاتِ خاصہ، شفقتِ بے بہا سے جامعہ اپنی تعلیمی، تربیتی اور انتظامی خوبیوں کے باعث آفاقی شہرت حاصل کر چکا ہے۔
الحمدللہ! آج مورخہ ۲۰ شوال المکرم ۱۴۴۶ھ مطابق ۱۹ اپریل ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ، بوقت صبح 7:30 بجے جامعہ احسن البرکات کے کیمپس میں حسبِ روایت نئے تعلیمی سال ۲۰۲۵ء – ۲۰۲۶ء کا باقاعدہ آغاز ایک روح پرور اسمبلی سے ہوا۔ اس پرنور موقع پر تمام اساتذہ کرام اور طلبہ جامعہ احسن البرکات نے شرکت فرمائی۔
سرپرستِ جامعہ، حضرت سرکار رفیقِ ملت دام ظلہ العالی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی اور اپنے روحانی فرزندان سے نہایت پُرمغز، ناصحانہ خطاب فرمایا۔ آپ نے علم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار کی بلندی پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو دینی و دنیاوی کامیابیوں کے سنہرے اصول عطا فرمائے۔
اس موقع پر جامعہ کے صدر المدرسين ، حضرت شیخ عرفان ازہری دام ظلہ تعالی نے طلبہ کو جامعہ کا نظام الاوقات نہایت جامع انداز میں گوش گزار فرمایا، اور تمام اصول و ضوابط کی سختی سے پابندی کی تاکید کی۔
اختتام پر حسبِ روایت شیرنی تقسیم کی گئی، جس کے بعد طلبہ اپنی اپنی کلاسز کی طرف روانہ ہو گئے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر