خبرنامہ

بھارت میں بی وائی ڈی کو روکا، ٹیسلا کا خیرمقدم

بھارتی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث چینی کمپنی BYD کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت نہیں دی، جبکہ امریکی کمپنی ٹیسلا کی انٹری کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی BYD کی بھارت میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی کوششوں کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے۔ بھارتی حکومت نے کمپنی کو ملک میں پیداواری یونٹ قائم کرنے کی اجازت نہیں دی۔ مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے واضح کیا ہے کہ بھارت اس وقت چینی کار ساز کمپنی کے لیے دروازے نہیں کھولے گا، جب تک وہ ملکی قوانین کی مکمل پابندی کی یقین دہانی نہیں کرواتی۔حکام نے کمپنی کی غیر شفاف ملکیتی ڈھانچے اور چینی حکومت یا فوج سے ممکنہ تعلقات پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کی موجودہ پالیسی کے تحت ان ممالک سے سرمایہ کاری پر خاص نگرانی کی جاتی ہے جو بھارت کے ساتھ زمینی سرحد رکھتے ہیں۔ اس تناظر میں، صرف BYD ہی نہیں بلکہ ایک اور چینی کمپنی گریٹ وال موٹر بھی بھارت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث پیچھے ہٹ چکی ہے۔
2023 میں BYD پر درآمد شدہ پرزوں پر کم ٹیکس ادا کرنے کا الزام بھی لگا تھا، جس پر بھارت کے ریونیو انٹیلیجنس ادارے نے تحقیقات شروع کیں۔ اگرچہ ابتدائی جانچ کے بعد کمپنی نے 74 کروڑ روپے کی رقم جمع کروا دی تھی، لیکن اس واقعے نے کمپنی کی ساکھ پر اثر ڈالا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی بھارت میں انٹری کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ ٹیسلا نے نہ صرف مختلف شہروں میں بھرتیاں شروع کی ہیں بلکہ ممبئی میں اپنا پہلا شوروم بھی فائنل کر لیا ہے۔ یہ فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت سرمایہ کاری تو چاہتا ہے لیکن اپنے تزویراتی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
بی وائی ڈی بھارت میں تقریباً 18 سال سے موجود ہے اور 2007 میں کمپنی نے اپنی رجسٹریشن کروائی تھی۔ ابتدا میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کے بعد، 2022 میں کمپنی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار Atto 3 لانچ کی۔ تاہم، اب تک کمپنی مقامی سطح پر کوئی پیداواری سہولت قائم نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے ان کی کاریں عام صارفین کے لیے مہنگی پڑتی ہیں۔
گوکہ حالیہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ BYD بھارت میں تقریباً 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پلانٹ لگانا چاہتی ہے، لیکن کمپنی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر