خبرنامہ

تجارتی جنگ عروج پر: امریکہ کا چین پر معاشی وار

امریکہ نے چین پر 104 فیصد نیا درآمدی ٹیکس نافذ کر دیا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی اقدامات اور برآمدات پر پابندیاں عائد کر دیں۔

واشنگٹن / بیجنگ: امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشمکش نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ کے بعد وائٹ ہاؤس نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 104 فیصد نیا درآمدی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 9 اپریل سے لاگو ہو گا۔یاد رہے کہ 2 اپریل کو صدر ٹرمپ نے چین سمیت دنیا کے 180 ممالک پر ‘رِیسیپروکل ٹیرف’ (باہمی درآمدی محصولات) نافذ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے بھی امریکہ پر جوابی محصولات عائد کر دیے تھے، جس پر صدر ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا تھا کہ اگر 8 اپریل تک محصولات واپس نہ لیے گئے تو مزید 50 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔
چین نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہر قسم کے تجارتی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیجنگ نے امریکہ پر اقتصادی اجارہ داری قائم کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔امریکی حکومت کے مطابق، چین پر پہلے ہی 54 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جا چکا تھا اور اب اضافی 50 فیصد شامل ہونے کے بعد یہ شرح 104 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف، چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد کا جوابی ٹیرف لاگو کر دیا ہے اور ساتھ ہی نایاب معدنیات کی برآمدات پر کنٹرول اور کچھ امریکی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔یہ اقدامات دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی محاذ آرائی کی نشاندہی کرتے ہی، جس کے عالمی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر