خبرنامہ

وزیراعظم نریندر مودی کو سری لنکا کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازا گیا

وزیراعظم نریندر مودی کو سری لنکا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز “سری لنکا متر بھوشن” سے نوازا گیا، جسے انھوں نے 140 کروڑ بھارتیوں کا اعزاز قرار دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی کو سری لنکا کے سب سے بڑے شہری اعزاز “سری لنکا متر بھوشن،، سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ 140 کروڑ بھارتی عوام کا ہے۔ وہ اس وقت تین روزہ دورۂ سری لنکا پر ہیں۔
دورے کے پہلے دن بھارت اور سری لنکا کے درمیان دفاع، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں کئی اہم معاہدے طے پائے ہیں۔وزیراعظم مودی نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا:”بھارت کا ویژن ہمیشہ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ رہا ہے۔ ہم اپنے دوست اور شریک ممالک کو ترجیح دیتے ہیں۔ سری لنکا ہمارا صرف ہمسایہ نہیں بلکہ ایک اچھا دوست بھی ہے۔ ہم نے ہر مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ کھڑے ہو کر دوستی کا حق ادا کیا ہے۔،،
انھوں نے مزید کہا:
“آج صدر دیسانائکے کی جانب سے مجھے ‘سری لنکا متر بھوشن،سے نوازا جانا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف میرا بلکہ 140 کروڑ بھارتی شہریوں کا ہے۔ یہ اعزاز بھارت اور سری لنکا کے تاریخی رشتوں اور گہری دوستی کا مظہر ہے۔ بھارت کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے ایک سچے ہمسایہ دوست کا کردار ادا کیا ہے۔”
وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے گہرے رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا:”چاہے 2019 کا دہشت گردانہ حملہ ہو، کووِڈ کی وبا ہو یا حالیہ اقتصادی بحران، ہر کٹھن وقت میں بھارت سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ہماری ‘پڑوسیوں کو ترجیح’ (Neighbourhood First) اور ‘ویژن مہا ساگر’ (Vision MAHASAGAR) پالیسیوں میں سری لنکا کو خاص مقام حاصل ہے۔ بھارت نے ہمیشہ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے جذبے کو اپنایا ہے۔،،

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر