خبرنامہ

کونرا ولایت شاہ میں عظیم الشان عرسِ ولایت شاہ کا روح پرور انعقاد

کونرا/چوہٹن(پریس ریلیز)

حضرت مخدوم پیر میاں ولایت شاہ رحمۃ اللہ علیہ (غوثیہ جماعت) کے 19ویں عرسِ مقدس اور دارالعلوم فیضانِ ولایت شاہ، اُپرلا پاڑہ کونرا ولایت شاہ کے سالانہ جلسے کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا۔ اس پُر نور محفل میں عقیدت مندوں، مریدین اور محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جو روحانی ماحول میں ڈوب کر برکاتِ ولایت سے فیضیاب ہوئے۔
عرسِ سہروردیہ کی بابرکت محفل کا آغاز نمازِ عصر کے بعد فاتحہ خوانی اور روٹ شریف کی تقسیم سے ہوا، جبکہ زائرین کو بُکیرا شریف میں پیش کی جانے والی چادر شریف کے دیدار کا شرف بھی حاصل ہوا۔
نمازِ مغرب کے بعد مدرسے کے طلبہ کی جانب سے خصوصی پروگرام پیش کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ ننھے نعت خواں بچوں نے نعتِ رسولِ مقبولﷺ، منقبت، مکالمے اور غزلیں (سندھی نعت و منقبت) پیش کر کے سامعین کے دل موہ لیے۔ عقیدت سے لبریز ان کلاموں نے محفل کے تقدس میں مزید اضافہ کیا۔
اس بابرکت دینی پروگرام میں جید علمائے کرام نے نورانی بیانات سے حاضرین کو مستفیض فرمایا۔ بالخصوص حضور مفتیِ اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا:
“جب تک قوم فضول خرچی ترک کرکے علم کے میدان میں آگے نہیں بڑھے گی، ترقی ممکن نہیں۔”
نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری نے اپنے خصوصی خطاب میں تعلیم اور اتحاد کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:
“آدھی روٹی کھائیے، مگر اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیے۔”
انھوں نے مزید ارشاد فرمایا کہ چار امور کو مضبوطی سے تھام لیجیے، دنیا آپ کی تابع ہو جائے گی:

  1. علم حاصل کریں۔
  2. اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔
  3. نیکی اور پرہیزگاری کو اپنائیں۔
  4. جمہوری نظام میں اپنی اہمیت منوا کر سیاسی استحکام حاصل کریں۔
    اس روح پرور پروگرام میں علاقے کے بہت سے علمائے کرام بشمول حضرت مولانا محمد آدم خان قادری، مولانا الحاج علم الدین، مولانا عبدالحلیم (امام جامع مسجد کونرا)،مولانا باقرحسین قادری برکاتی،مولانا عبدالسبحان، مولانا عبیداللہ خان، سید شیر محمد شاہ عالمسر اور دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ قریبی دیہاتوں وگاؤں سے بڑی تعداد میں زائرین بھی شریک ہوئے۔
    محفل کے دوران نظامت کے فرائض مولانا محمد علیم الدین اشفاقی نے نہایت عمدگی سے انجام دیے۔ تمام معزز مہمانوں کا شکریہ علامہ الحاج مولانا محمد آدم خان قادری، سابق سرپنچ کونرا ایڈوکیٹ شاکر خان سمیجا اور عرس کمیٹی فیضانِ ولایت شاہ کی جانب سے ادا کیا گیا۔
    یہ مبارک و مسعود محفل تقریباً رات ایک بجے تک جاری رہی، جس کے بعد مولود شریف کی پرنور محفل منعقد ہوئی۔ فجر کی نماز سے قبل صلوٰۃ و سلام کے بعد مولانا الحاج محمد آدم خان قادری کی پرسوز دعا کے ساتھ اس بابرکت پروگرام کا اختتام ہوا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر