خبرنامہ

وقف بل پر اقرا حسن کی شدید مخالفت

اقراحسن نے لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے وجود اور وراثت کے خلاف سازش قرار دیا۔

لوک سبھا میں بدھ کے روز وقف ترمیمی بل پر بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ اقرا حسن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں تاکہ بل میں شامل ترامیم کو منظور کروا لیا جائے، لیکن اس میں ایک ایسا خطرناک شق شامل کیا گیا ہے جس کے تحت اگر کسی بھی وقف جائیداد پر تنازع کھڑا ہو جائے تو وہ اپنی وقف حیثیت کھو دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ “عید کی خوشیاں ابھی ماند بھی نہیں پڑی تھیں کہ ہماری اوپر ایک نیا فرمان مسلط کر دیا گیا۔،، حکومت مسلم خواتین کی بات کر رہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس بل سے خواتین کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
اپنی تقریر کے دوران اقرا حسن نے ایک بیوہ خاتون کا واقعہ سنایا، جو اپنی بیٹی کے ساتھ ان کے پاس آئی تھی اور بتایا تھا کہ وہ وقف کی جائیداد پر رہتی ہے جو اس کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایسی لاکھوں غریب مسلم فیملیز ہیں جو وقف جائیداد سے جُڑے روزگار پر انحصار کرتی ہیں لیکن اس بل کے بعد وہ سب بےگھر اور بےروزگار ہو جائیں گے۔اقرا حسن نے حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ بل مسلمانوں کی بھلائی کے لیے نہیں بلکہ ان کے وجود اور وراثت کو مٹانے کے لیے لایا گیا ہے۔،،انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کے منہ سے سیکولرزم کی بات سن کر اچھا لگا، مگر اگلے ہی لمحے یہ فریب ٹوٹ جاتا ہے۔،،
انھوں نے مزید کہا کہ مسلم خواتین کو وقف بورڈ میں نمائندگی دینے کی بات محض ایک ڈرامہ ہے، کیوں کہ اس بل سے پہلے بھی مسلم خواتین وقف بورڈ میں شامل رہی ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ “حکومت نے مسلم خواتین کے لیے آخر کون سا نیا کام کیا ہے؟،،اور مزید کہا کہ “اگر واقعی مسلم خواتین کو فائدہ ہوتا تو کوئی مسلم خاتون رکنِ پارلیمنٹ بھی اس کی تعریف کرتی، مگر افسوس کہ آپ کی پارٹی میں ایک بھی مسلم خاتون ایم پی نظر نہیں آئی،،
آخر میں اقرا حسن نے کہا کہ “یہ بل مسلمانوں کے مفاد میں نہیں بلکہ صرف ان کے لیے ایک نئی مشکل پیدا کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ آپ کی اصل سوغات یہی ہے کہ میٹھی عید کے ذائقے کو کڑوا کر دیا جائے،،

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر