خبرنامہ

میانمار: زلزلہ متاثرین کے امدادی قافلے پر فوج کی فائرنگ، تحقیقات جاری

میانمار میں فوج نے زلزلہ متاثرین کے امدادی قافلے پر فائرنگ کی، باغیوں نے مشین گن حملے کا الزام عائد کیا جب کہ فوج نے لاعلمی کا دعویٰ کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا۔

منگل کے روز میانمار کی فوج نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد لے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی، تاہم فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔باغی گروہ ٹانگ نیشنل لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا کہ فوج نے امدادی قافلے پر شان اسٹیٹ میں مشین گنوں سے فائرنگ کی، جب وہ منڈلے کی جانب رواں دواں تھا۔ گروہ کا کہنا ہے کہ نو گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے کے روٹ اور امدادی سامان کی تفصیلات فوجی حکومت کو پہلے ہی فراہم کی جا چکی تھیں۔
دوسری جانب، میانمار کی فوج کا مؤقف ہے کہ قافلے کی آمد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی اور جب قافلے نے رکنے سے انکار کیا تو فائرنگ کی گئی۔ فوج نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 28 مارچ کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 4500 سے زائد افراد زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ اس قدرتی آفت کے بعد باغی گروہوں نے یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، تاہم سرکاری میڈیا کے مطابق فوج اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر