اعلان داخلہ: دار العلوم طیبیہ معینیہ منڈواڈیہ شریف بنارس،یوپی

دارالعلوم طیبیہ معینیہ میں تعلیمی سال 2025-26 سے درجہ فضیلت (دورہ حدیث) کا آغاز ہو رہا ہے، جہاں ماہر اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم دی جائے گی اور طلبہ کو معقول وظیفہ بھی ملے گا۔
بنارس۔ دار العلوم طیبیہ معینیہ ایک اہم تعلیمی، تربیتی اور خانقاہی ادارہ ہے، جس کی بنیاد مجمع البحرین حضرت مفتی شاہ محمد عبید الرحمٰن رشیدی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ (گیارہویں سجادہ نشین خانقاہ رشیدیہ، جون پور) نے 1990 میں رکھی تھی۔یہاں حفظ و قراءت اور درس نظامی از اعدادیہ تا عالمیت کی تعلیم دی جاتی تھی ۔ اب اس تعلیمی سال (2025-2026 ) سے یہاں درجہ فضیلت ( دورہ حدیث) کی بھی تعلیم دی جائے گی جس کے لیے خصوصی طور پر استاذ العلماء حضرت مولانا محمد عارف اللہ فیضی مصباحی صاحب قبلہ (سابق نائب پرنسپل: مدرسہ فیض العلوم محمد آباد گوہنہ، مئو) اور حضرت مفتی سید فاروق عالم رضوی مصباحی صاحب قبلہ ( سابق استاذ و مفتی: دارالعلوم حنفیہ رضویہ بجرڈیہ بنارس ) اور ان کے علاوہ دیگر ماہرین علوم و فنون اساتذہ کا انتخاب عمل میں آ چکا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہ درجہ فضیلت (دورہ حدیث) کے طلبہ کو ماہانہ معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ لہٰذا بہتر تعلیم و تربیت اور عمدہ ماحول کے خواہشمند طلبہ درج ذیل تفصیلات کے مطابق دارالعلوم ھذا میں حاضر ہو کر اپنے آپ کو زیور علم و ادب سے آراستہ کریں ۔
درج ذیل شعبہ جات میں داخلہ کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں:
شعبہ درس نظامی: از اعدادیہ تا فضیلت ( دورہ حدیث)
شعبہ حفظ : (صرف 20 پارے سے زیادہ یا دَور کرنے والے طلبہ ہی درخواستیں دیں)
شعبہ تجوید و قراءت: قراءت بروایت حفص و عشرہ
تاریخ درخواست:
۱۰/شوال المکرم تا ۱۳/شوال المکرم
تاریخ داخلہ ٹیسٹ:
پہلی نشست – ۱۴/شوال المکرم ۱۴۴۶ھ
دوسری نشست- ۱۵/شوال المکرم ۱۴۴۶ھ
نوٹ: درخواست فارم دارالعلوم کے دفتر سے حاصل کریں۔
داخلہ کے وقت طالب علم اپنا اور اپنے والدین کے شناختی کارڈ كی فوٹو کاپی اور کسی ادارہ کا MLC ساتھ ضرور لائیں ۔
خواہش مند طلبہ داخلہ وغیرہ سے متعلق معلومات کے لیے رابطہ کریں:
مولانا عبد السلام رشیدی ( پرنسپل دار العلوم ھذا
9452497917
مولاناشہروز عالم مصباحی ( استاذ دارالعلوم ھذا)
9264914390
مفتی سید عمران رضا مصباحی ( استاذ دارالعلوم ھذا)
9889250472
مفتی حسنین رضا مصباحی ( استاذ دارالعلوم ھذا)
7839992286
مولانا نشاط اختر رومی مصباحی ( استاذ دارالعلوم ھذا)
9264135792
ماسٹر قاضی مظہر رضا ( استاذ دارالعلوم ھذا)
9918969027
من جانب: شعبہ نشرو اشاعت دار العلوم طیبیہ معینیہ منڈواڈیہ شریف بنارس ،یوپی