جامعہ ملیہ میں اردو ماس میڈیا ڈپلومہ – کیریئر کا سنہری موقع

جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں اردو ماس میڈیا کا ایک سالہ ڈپلومہ کورس، آن لائن درخواستیں 5 فروری سے 10 اپریل 2025 تک، داخلہ امتحان 30 اپریل کو ہوگا۔
دہلی۔ اگر آپ ماس میڈیا کے میدان میں ایک روشن کیریئر کے خواہش مند ہیں، تو یہ خبر آپ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں پی جی ڈپلومہ ان ماس میڈیا کا ایک سالہ کورس پیش ہے، جو کم فیس میں طلبہ کو میڈیا ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔ اس کورس میں داخلے کے لیے کم از کم گریجویشن کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔
یہ ڈپلومہ کورس میڈیا انڈسٹری میں داخلے کے دروازے کھولتا ہے۔ صحافت اور میڈیا سے جڑے مختلف شعبوں میں اس کورس کی پیشہ ورانہ اہمیت مسلمہ ہے۔ اس ڈگری کے حامل افراد کو سرکاری اور نجی میڈیا اداروں میں روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں۔
اس کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ کے لیے ٹی وی چینلز، ریڈیو، اخبارات و رسائل، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا، فلم انڈسٹری اور تعلیمی اداروں میں کام کرنے کے مواقع دستیاب ہو سکتے ہیں۔ نیوز اینکر، رپورٹر، اسکرپٹ رائٹر، سوشل میڈیا منیجر اور بلاگر جیسے شعبوں میں روزگار کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔
PG ڈپلومہ ان اردو ماس میڈیا کے آن لائن فارم 5 فروری 2025 سے 10 اپریل 2025 تک دستیاب ہوں گے۔ داخلہ امتحان کی تاریخ اور وقت: 30 اپریل 2025، دوپہر 2:30 بجے سے 4:00 بجے تک۔

داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشل ویب سائٹ یا شعبۂ اردو سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ میڈیا انڈسٹری میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو یہ سنہری موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں!