خبرنامہ

گنجریا نیشنل کلب کی جانب سے عظیم الشان افطار پروگرام

گنجریا نیشنل کلب کے زیر اہتمام الوداع جمعہ کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان افطار میں 700 سے زائد افراد کی شرکت، ممتاز شخصیات کی موجودگی، اجتماعی دعا اور سماجی یکجہتی کا پیغام عام کیا گیا۔

گنجریا، 28 مارچ 2025 – مغربی بنگال کے ضلع اتر دیناج پور کے اسلام پور بلاک کے تحت واقع تاریخی گاؤں گنجریا میں ہر سال کی طرح امسال بھی “گنجریا نیشنل کلب” کی جانب سے الوداع جمعہ کے موقع پر ایک عظیم الشان افطار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں گنجریا اور اس کے اطراف کے تقریباً 700 افراد نے شرکت کی، جن میں سماجی، ملی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
یہ افطار پروگرام کلب کے بانی و نگران جناب حفیظ نوری کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کلب کے دیگر فعال اراکین، بشمول انتخاب نوری عرف راہل (سکریٹری)، مولانا تنویر احمد مصباحی (صدر)، افروز عالم، محبوب عالم، ثقلین حیات، جناب ذیشان احمد (بلاک ممبر)، ندیم احمد، اشرف رضا، مشاہد رضا، تحسین رضا، جیلانی، سعید احمد، ابرار عالم، حافظ نبیل رضا، منظور احمد نوری (وارڈ ممبر) نے اپنی خدمات پیش کیں۔
شرکاء میں نمایاں شخصیات:
افطار کی اس مبارک نشست میں کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں جناب جاوید اختر (ممبر ضلع پریشد)، پروفیسر شہباز عالم مصباحی، حافظ تجمل حسین نوری، مفتی عرفان عالم مصباحی اشرفی، مولانا فردوس احمد قادری نقشبندی، جاوید بھائی، بلال بھائی، امراز عالم، ڈاکٹر غلام ربانی، جناب مقصود احمد نوری، جناب احمد رضا (سابق بلاک ممبر)، رضی احمد (وارڈ ممبر) وغیرہ کے نام شامل ہیں۔


اجتماعی دعا اور اظہارِ تشکر:
افطار سے قبل مولانا فردوس احمد قادری نقشبندی مدرس جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا نے اجتماعی دعا کرائی، جس میں ملک و ملت کی بھلائی، امن و سلامتی اور عالم اسلام کی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ روزہ داروں نے اس یادگار تقریب کے انعقاد پر کلب کے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
کلب کے نگران کا خصوصی پیغام:
افطار کے موقع پر کلب کے نگران جناب حفیظ نوری نے کہا: “گنجریا نیشنل کلب ہمیشہ سماجی، ملی اور فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے علاقے میں یکجہتی، بھائی چارے اور دینی و ملی حمیت کو فروغ دیں۔ یہ افطار پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اور ہم آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے۔”
یہ بابرکت محفل نہ صرف روزہ داروں کے لیے روحانی مسرت کا ذریعہ بنی، بلکہ علاقے میں محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو بھی عام کرنے میں کامیاب رہی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر