خبرنامہ

میانمار میں خوفناک زلزلہ – عمارتیں زمین بوس، بینکاک میں ایمرجنسی نافذ

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔بینکاک میں ایمرجنسی نافذ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، چین اور تائیوان تک جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میانمار میں جمعہ کو زبردست زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کی شدت 7.7 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز میانمار کا ساگائنگ علاقہ تھا۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی محسوس کیے گئے۔ میانمار کے منڈالے شہر میں ایراؤڈی دریا پر واقع مشہور آوا پل گرنے کی اطلاعات ہیں، جب کہ چین اور تائیوان کے بعض حصوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے بعد تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے بینکاک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں، بینکاک میں ایک ٹاور منہدم ہوگیا اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ بھارت کے شمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے گارو ہلز میں بھی 4.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بلند و بالا عمارتوں کو جھٹکوں سے لرزتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بعض عمارتیں جھک گئی ہیں اور بعض گرنے کے قریب ہیں۔ زلزلے کی بنیادی وجہ زمین کی اندرونی پرتوں میں موجود سات ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت ہے۔ یہ پلیٹس مسلسل حرکت میں رہتی ہیں اور جب ایک دوسرے سے ٹکراتی، رگڑ کھاتی یا ایک دوسرے کے اوپر چڑھتی یا دور جاتی ہیں، تو زمین لرزنے لگتی ہے جسے زلزلہ کہا جاتا ہے۔
زلزلے کی شدت کو ناپنے کے لیے ریکٹر میگنیٹیوڈ اسکیل استعمال کیا جاتا ہے، جس کی حد 1 سے 9 تک ہوتی ہے۔ زلزلے کا مرکز (ایپیسینٹر) وہ مقام ہوتا ہے جہاں توانائی سب سے زیادہ خارج ہوتی ہے۔ جتنی زیادہ شدت ہوگی، اتنا زیادہ نقصان ہوگا۔ اگر کسی علاقے میں 7 شدت کا زلزلہ آئے تو تقریباً 40 کلومیٹر کے دائرے میں شدید جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔


ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ 0 سے 1.9 شدت کا زلزلہ صرف سیسموگراف سے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ 2 سے 2.9 شدت کا زلزلہ معمولی جھٹکوں کا احساس دلاتا ہے۔ 3 سے 3.9 شدت کے زلزلے میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی بھاری گاڑی قریب سے گزر گئی ہو۔ 4 سے 4.9 شدت کے زلزلے میں کھڑکیاں ٹوٹ سکتی ہیں اور دیواروں پر لگی تصاویر گر سکتی ہیں۔
5 سے 5.9 شدت کے زلزلے میں فرنیچر ہلنے لگتا ہے۔ 6 سے 6.9 شدت کے زلزلے سے عمارتوں کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں اور بالائی منزلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 7 سے 7.9 شدت کا زلزلہ عمارتوں کو زمین بوس کر سکتا ہے، زیرِ زمین پائپ لائنیں پھٹ سکتی ہیں۔ 8 سے 8.9 شدت کا زلزلہ بڑے بڑے پلوں کو تباہ کر سکتا ہے۔
اگر زلزلے کی شدت 9 یا اس سے زیادہ ہو تو تباہی بہت زیادہ ہوتی ہے، زمین پر کھڑا شخص زمین کو حرکت کرتا ہوا محسوس کر سکتا ہے اور اگر سمندر قریب ہو تو سونامی کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر