خبرنامہ

بھاجپا کا اقلیتی شعبہ عید الفطر پر 32 لاکھ مسلمانوں میں سوغاتِ مودی تقسیم کرے گا

بی جے پی نے عید الفطر پر 32 لاکھ مسلمانوں میں “سوغاتِ مودی” تقسیم کرنے کا اعلان کیا، جسے خیرسگالی یا انتخابی حکمتِ عملی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔

نئی دہلی (خصوصی نامہ نگار) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقلیتی شعبے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں 32 لاکھ مسلمانوں کے درمیان “سوغاتِ مودی” تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس خیرسگالی اقدام کے تحت مردوں کو مردانہ کپڑے، مٹھائیاں، سوئیاں اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں گی، جبکہ خواتین کے لیے نسوانی ملبوسات، مٹھائیاں، سوئیاں اور دیگر تحائف کا انتظام کیا گیا ہے۔
جو بی جے پی 2014 سے ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دینے اور سماجی نفرت کے بیج بونے کا کام کرتی رہی ہے۔ ایسے میں پارٹی کی جانب سے عید کے موقع پر مسلمانوں کو تحائف دینا ایک مثبت اور محبت آمیز اقدام سمجھا جا رہا ہے، جو سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق، اس اقدام کا مقصد مسلم برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا اور بی جے پی کی شبیہ کو مثبت طور پر پیش کرنا ہے۔ وزیرِاعظم نریندر مودی کے اس اقدام کو مختلف حلقے خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور اس پر انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بی جے پی اس پیمانے پر مسلمانوں کے لیے ایسا خیرسگالی پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین اس کے پسِ پردہ انتخابی حکمتِ عملی کو بھی نظر انداز نہیں کر رہے۔ کیا یہ اقدام واقعی سماجی رواداری کی طرف ایک عملی قدم ہے یا محض ایک سیاسی حربہ؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر