غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز، 17 ماہ میں 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد زخمی، تازہ حملوں میں حماس کے سینئر رہنما سمیت 41 فلسطینی شہید۔
غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جن میں شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ 17 ماہ سے جاری حملوں میں ایک لاکھ 13 ہزار 274 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، تازہ حملوں میں حماس کے ایک سینئر رہنما سمیت 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔
18 مارچ سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی افواج دن رات بمباری کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ چکی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔